LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثی ملیشیا سعودی تنصیبات پر حملے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ امریکی سینیٹر کرس مرفی کا ایران کیساتھ سفارتی ڈیل پر توجہ دینے پر زور پاکستان کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے یمنی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف حملے شروع کر دیئے ایران کے وزیر تیل محسن پاک نژاد نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا یمن کے ساحل کے قریب بحری جہاز کے نزدیک متعدد دھماکوں کی اطلاع ایرانی ایئر لائنز کی امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد نجف کیلئے پروازیں بحال ایران نے اپنے سفارتکاروں کو امریکا سے نکالے جانے کا دعویٰ مسترد کر دیا کے پی حکومت کے انسداد دہشتگردی کے طے ڈرافٹ پر دستخط سے انکار پر مذاکرات ناکام ہوئے: شیری رحمان سعودی اتحاد کا یمن کی تسلیم شدہ حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان مکہ دفاعی معاہدے کے 3 رکن ممالک کی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہوگا یوکرین نے روسی قبضے والے شہر اولیشکی میں ڈرونز سے خوراک اور ادویات پہنچا دیں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال کشمیری عوام نے مسترد کر دی: طلال چودھری روسی دباؤ سے خوفزدہ ہو کر یوکرین کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: جرمنی شیخ نہیان بن مبارک کی مجلس میں رواداری، مکالمے اور باہمی احترام کا پیغام نمایاں

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ: سائبر سکیورٹی، ڈیجیٹل پاکستان کی ترجیح

Web Desk

11 March 2026

اسلام آباد میں سائبر سکیورٹی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ سائبر سکیورٹی عصر حاضر میں انتہائی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ سائبر خطرات بھی بڑھ رہے ہیں، اور حکومت اپنی ٹرانزیکشنز کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان ویژن میں سائبر سکیورٹی پر خاص توجہ دی گئی ہے، اور حکومت ڈیجیٹل اکانومی کی جانب گامزن ہے، جبکہ محفوظ ڈیجیٹل پاکستان ان کی ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے آئی اور کوانٹم ٹیکنالوجیز کی وجہ سے سائبر سکیورٹی میں نئے ایڈوانس دیکھنے کو مل رہے ہیں، اور وزیراعظم خود کیش لیس اکانومی کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔