وزیراعظم فیول ریلیف سکیم کی رجسٹریشن مفت، سابقہ پابندی ختم کر دی: شزا فاطمہ
Web Desk
19 September 2026
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی فیول ریلیف پروگرام کے تحت رجسٹریشن کا پیغام اب مکمل طور پر مفت کر دیا گیا ہے اور پٹرول ریلیف سے متعلق عائد سابقہ پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر حکومت عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر مختلف طریقوں سے ریلیف فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے شہریوں کو متنبہ کیا کہ وہ اپنا حساس ڈیٹا اور ذاتی معلومات کسی غیر مصدقہ شخص سے شیئر نہ کریں۔
شزہ فاطمہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والے موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگ چی مالکان کو ہفتہ وار 500 روپے کی رعایت دی جائے گی۔ یکم جنوری 2006ء کے بعد رجسٹرڈ ہونے والی دو اور تین پہیوں والی تمام گاڑیاں اس سکیم کے لیے اہل ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 14 سے 19 ستمبر کے دوران تقریباً 17 لاکھ 50 ہزار شہری سکیم کا حصہ بنے، جبکہ 18 ستمبر کو ایک ہی دن میں ریکارڈ 5 لاکھ 11 ہزار 961 افراد رجسٹرڈ ہوئے۔ اس کے علاوہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے 1 لاکھ 21 ہزار سے زائد ٹوکنز جاری کیے جا چکے ہیں اور اب تک 6 لاکھ 55 ہزار سے زائد شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں شہری ہیلپ لائن 9771 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
حوثی مفتی کا حرمین شریفین پر حملے کا اعلان تشویشناک ہے: طاہر اشرفی
19 September 2026
نواز شریف کا 16 سال بعد ناران کا دورہ، مقامی عہدیداروں سے ملاقات
19 September 2026
پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ بے وقت کی راگنی: رانا تنویر حسین
19 September 2026
کل کی ریلی کرپٹ ترین حکومت کے خلاف علم بغاوت ہو گی: فاروق ستار
19 September 2026
خدمت کا جذبہ جاری رہے گا، ہم جھکنے، بھاگنے اور بکنے والے نہیں: حنیف عباسی
19 September 2026
خوردنی تیل، گھی کی ترسیل میں گٹھ جوڑ، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن پر 6 کروڑ جرمانہ
19 September 2026
پاکستان کو فساد اور لانگ مارچ نہیں، امن و استحکام کی ضرورت ہے: احسن اقبال
19 September 2026
ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد آ ج ہو گا، امتحان کی تیاریاں مکمل
19 September 2026