ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد آ ج ہو گا، امتحان کی تیاریاں مکمل
Web Desk
19 September 2026
میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT 2026) آ ج منعقد ہوگا، جس کے لیے پاکستان کے 34 شہروں اور سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں قائم ایک بین الاقوامی امتحانی مرکز سمیت تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس سال ملک بھر سے مجموعی طور پر 1,38,160 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ صوبائی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب سے 49,199، خیبر پختونخوا سے 38,841، سندھ سے 34,233، بلوچستان سے 9,923، آزاد کشمیر سے 2,761، گلگت بلتستان سے 1,721، اور اسلام آباد سے 1,245 امیدوار امتحان میں شریک ہوں گے، جبکہ ریاض کے سینٹر پر 237 امیدوار رجسٹرڈ ہیں۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے مطابق ٹیسٹ کی شفافیت یقینی بنانے کے لیے 80 مضامین کے ماہرین پر مشتمل پینل کے ذریعے تقریباً 8 ہزار سوالات کا بینک تیار کیا گیا ہے۔ ہر صوبے کے لیے کم از کم دو علیحدہ سوالیہ پرچے تیار کیے گئے ہیں اور ہر پرچے میں 180 سوالات شامل ہوں گے۔ پی ایم ڈی سی نے واضح کیا کہ اس کا بنیادی قانونی کردار امتحانی فریم ورک، طریقہ کار اور معیارات وضع کرنا ہے، جبکہ امتحان کا عملی انعقاد اور سوالیہ پرچوں کی دیکھ بھال متعلقہ صوبائی حکام اور نامزد جامعات کی ذمہ داری ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
حوثی مفتی کا حرمین شریفین پر حملے کا اعلان تشویشناک ہے: طاہر اشرفی
19 September 2026
نواز شریف کا 16 سال بعد ناران کا دورہ، مقامی عہدیداروں سے ملاقات
19 September 2026
پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ بے وقت کی راگنی: رانا تنویر حسین
19 September 2026
کل کی ریلی کرپٹ ترین حکومت کے خلاف علم بغاوت ہو گی: فاروق ستار
19 September 2026
خدمت کا جذبہ جاری رہے گا، ہم جھکنے، بھاگنے اور بکنے والے نہیں: حنیف عباسی
19 September 2026
خوردنی تیل، گھی کی ترسیل میں گٹھ جوڑ، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن پر 6 کروڑ جرمانہ
19 September 2026
پاکستان کو فساد اور لانگ مارچ نہیں، امن و استحکام کی ضرورت ہے: احسن اقبال
19 September 2026
وزیراعظم فیول ریلیف سکیم کی رجسٹریشن مفت، سابقہ پابندی ختم کر دی: شزا فاطمہ
19 September 2026