LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثی مفتی کا حرمین شریفین پر حملے کا اعلان تشویشناک ہے: طاہر اشرفی نواز شریف کا 16 سال بعد ناران کا دورہ، مقامی عہدیداروں سے ملاقات پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ بے وقت کی راگنی: رانا تنویر حسین کل کی ریلی کرپٹ ترین حکومت کے خلاف علم بغاوت ہو گی: فاروق ستار خدمت کا جذبہ جاری رہے گا، ہم جھکنے، بھاگنے اور بکنے والے نہیں: حنیف عباسی خوردنی تیل، گھی کی ترسیل میں گٹھ جوڑ، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن پر 6 کروڑ جرمانہ پاکستان کو فساد اور لانگ مارچ نہیں، امن و استحکام کی ضرورت ہے: احسن اقبال وزیراعظم فیول ریلیف سکیم کی رجسٹریشن مفت، سابقہ پابندی ختم کر دی: شزا فاطمہ ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد آ ج ہو گا، امتحان کی تیاریاں مکمل 27 ستمبر کو پتا چلے گا ریاست اپنی رِٹ کیسے قائم کرتی ہے: طلال چودھری روس یورپی ہمسایوں سے تعلقات بحال کرنے کے لیے تیار ہے: صدر پوتن ایندھن سبسڈی، قومی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، فیول ریلیف سکیم پر عملدرآمد کا جائزہ جماعت اسلامی کل سے لانگ مارچ شروع کر رہی ہے:حافظ نعیم الرحمان کا اعلان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس سے ملاقات اسحاق ڈار کا ملائیشین وزیر خارجہ سے رابطہ، تجارت، اقتصادی تعاون بارے گفتگو

کل کی ریلی کرپٹ ترین حکومت کے خلاف علم بغاوت ہو گی: فاروق ستار

Web Desk

19 September 2026

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے خلاف ان کی کل کی ریلی کرپٹ ترین حکمرانوں کے خلاف باضابطہ ‘علمِ بغاوت’ ثابت ہوگی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ سندھ میں عوامی مسائل کا واحد حل اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہے، کیونکہ صوبے کے عوام طویل عرصے سے بنیادی سہولیات اور جائز حقوق سے محروم ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان بنانے والوں کی نئی نسل کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے جبکہ صوبے میں کرپشن کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے گئے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کے خون کا سودا کیا اور ان کے گھروں کے تہہ خانوں سے اربوں ڈالر برآمد ہوتے ہیں۔ فاروق ستار نے دعویٰ کیا کہ اب سکھر، نواب شاہ، میرپورخاص اور کراچی کے عوام ان حکمرانوں کا سخت احتساب کریں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سندھ کے اندر چھ انتظامی یونٹس بننے جا رہے ہیں جن کا مکمل اختیار صوبے کے بیٹوں اور بیٹیوں کے پاس ہوگا، اور ایم کیو ایم کسی بھی دھمکی سے ڈرے بغیر عوامی حقوق کی اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔