LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثی مفتی کا حرمین شریفین پر حملے کا اعلان تشویشناک ہے: طاہر اشرفی نواز شریف کا 16 سال بعد ناران کا دورہ، مقامی عہدیداروں سے ملاقات پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ بے وقت کی راگنی: رانا تنویر حسین کل کی ریلی کرپٹ ترین حکومت کے خلاف علم بغاوت ہو گی: فاروق ستار خدمت کا جذبہ جاری رہے گا، ہم جھکنے، بھاگنے اور بکنے والے نہیں: حنیف عباسی خوردنی تیل، گھی کی ترسیل میں گٹھ جوڑ، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن پر 6 کروڑ جرمانہ پاکستان کو فساد اور لانگ مارچ نہیں، امن و استحکام کی ضرورت ہے: احسن اقبال وزیراعظم فیول ریلیف سکیم کی رجسٹریشن مفت، سابقہ پابندی ختم کر دی: شزا فاطمہ ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد آ ج ہو گا، امتحان کی تیاریاں مکمل 27 ستمبر کو پتا چلے گا ریاست اپنی رِٹ کیسے قائم کرتی ہے: طلال چودھری روس یورپی ہمسایوں سے تعلقات بحال کرنے کے لیے تیار ہے: صدر پوتن ایندھن سبسڈی، قومی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، فیول ریلیف سکیم پر عملدرآمد کا جائزہ جماعت اسلامی کل سے لانگ مارچ شروع کر رہی ہے:حافظ نعیم الرحمان کا اعلان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس سے ملاقات اسحاق ڈار کا ملائیشین وزیر خارجہ سے رابطہ، تجارت، اقتصادی تعاون بارے گفتگو

جماعت اسلامی کل سے لانگ مارچ شروع کر رہی ہے:حافظ نعیم الرحمان کا اعلان

Web Desk

19 September 2026

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کل سے باقاعدہ لانگ مارچ کا آغاز کر رہی ہے۔ منصورہ لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو کسی بھی قسم کا معاشی ریلیف دینے کے لیے تیار نہیں ہے، جبکہ حکمران طبقہ اپنے شاہانہ اخراجات اور مراعات میں مسلسل اضافہ کر کے عام شہریوں سے قربانیاں مانگ رہا ہے۔

حکومتی مذاکرات پر بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں ان سے تجاویز مانگی گئیں، لیکن تجاویز دینا ان کا کام نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر حکومتی وفد کسی واضح اور ٹھوس پروپوزل کے ساتھ آئے گا تو ہی باقاعدہ بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت ہر اجلاس میں محض دو دن کا مزید وقت مانگ کر ٹال مٹول کی پالیسی اختیار کر رہی ہے، جبکہ عوام کے بنیادی مسائل پر کوئی سنجیدہ پیش رفت نہیں کی جا رہی۔

امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم لیوی کے نام پر عوام سے لیا جانے والا بلاجواز ٹیکس ختم کیا جائے، جسے انہوں نے حکومت کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کا ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول پر ریلیف ملنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، تاہم حقیقت یہ ہے کہ اب تک بے شمار مستحق افراد کی پٹرولیم سبسڈی کے لیے رجسٹریشن ہی ممکن نہیں ہو سکی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے دہرایا کہ اگر حکومت پٹرولیم لیوی کے خاتمے کا واضح پروپوزل سامنے لاتی ہے تو مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع ہو سکتا ہے، تاہم مطالبات کی منظوری تک تحریک جاری رہے گی۔