نواز شریف کا 16 سال بعد ناران کا دورہ، مقامی عہدیداروں سے ملاقات
Web Desk
19 September 2026
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام ناران پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے تقریباً 16 سال بعد ناران کا دورہ کیا۔ اپنے اس دورے کے دوران نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے مقامی عہدیداران اور وفود سے اہم ملاقاتیں کیں، جس میں علاقے کی مجموعی صورتحال، سیاحت اور مقامي مسائل پر تفصیلی بریفنگ لی گئی۔
ملاقات کے دوران مقامی قیادت نے قائد مسلم لیگ (ن) کو موٹر وے، مانسہرہ تا ناران سڑکوں کی خستہ حالی اور علاقے کے قدرتی حسن کو پہنچنے والے ماحولیاتی نقصان سمیت دیگر اہم مسائل سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ نواز شریف نے ناران اور گرد و نواح کے درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے فوری حل اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کرنے کا اعلان کیا۔
متعلقہ عنوانات
حوثی مفتی کا حرمین شریفین پر حملے کا اعلان تشویشناک ہے: طاہر اشرفی
19 September 2026
پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ بے وقت کی راگنی: رانا تنویر حسین
19 September 2026
کل کی ریلی کرپٹ ترین حکومت کے خلاف علم بغاوت ہو گی: فاروق ستار
19 September 2026
خدمت کا جذبہ جاری رہے گا، ہم جھکنے، بھاگنے اور بکنے والے نہیں: حنیف عباسی
19 September 2026
خوردنی تیل، گھی کی ترسیل میں گٹھ جوڑ، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن پر 6 کروڑ جرمانہ
19 September 2026
پاکستان کو فساد اور لانگ مارچ نہیں، امن و استحکام کی ضرورت ہے: احسن اقبال
19 September 2026
وزیراعظم فیول ریلیف سکیم کی رجسٹریشن مفت، سابقہ پابندی ختم کر دی: شزا فاطمہ
19 September 2026
ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد آ ج ہو گا، امتحان کی تیاریاں مکمل
19 September 2026