پاکستان کو فساد اور لانگ مارچ نہیں، امن و استحکام کی ضرورت ہے: احسن اقبال
Web Desk
19 September 2026
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت دھرنوں، انتشار اور لانگ مارچ کی نہیں بلکہ اتحاد، امن اور معاشی استحکام کی شدید ضرورت ہے۔ اپنے آبائی حلقے نارووال میں ایک ٹیکنیکل کالج کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کار صرف انہی ممالک کا رخ کرتے ہیں جہاں امن اور سیاسی استحکام ہو۔ اگر کسی ملک کی ٹی وی اسکرینوں پر ہر وقت بدامنی اور مار دھاڑ کے مناظر دکھائی دیں گے تو کوئی بھی غیر ملکی سرمایہ کار وہاں اپنا پیسہ نہیں لگائے گا۔
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک میں امن اور اتحاد کی آواز بنیں اور تفریق پیدا کرنے والے عناصراور نفرت انگیز بیانیے کو مکمل طور پر مسترد کر دیں۔ سابق حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ان کا مشن پاکستان کو دنیا کی بہترین معیشت بنانا ہے، اور اس مقصد کے لیے نوجوانوں کو مرغیوں یا کٹوں کے طعنے دینے کے بجائے اعلیٰ معیار کی ٹیکنیکل اور جدید تعلیم فراہم کرنا ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ باکمال تعلیم حاصل کر کے پاکستان کے نوجوان ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
حوثی مفتی کا حرمین شریفین پر حملے کا اعلان تشویشناک ہے: طاہر اشرفی
19 September 2026
نواز شریف کا 16 سال بعد ناران کا دورہ، مقامی عہدیداروں سے ملاقات
19 September 2026
پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ بے وقت کی راگنی: رانا تنویر حسین
19 September 2026
کل کی ریلی کرپٹ ترین حکومت کے خلاف علم بغاوت ہو گی: فاروق ستار
19 September 2026
خدمت کا جذبہ جاری رہے گا، ہم جھکنے، بھاگنے اور بکنے والے نہیں: حنیف عباسی
19 September 2026
خوردنی تیل، گھی کی ترسیل میں گٹھ جوڑ، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن پر 6 کروڑ جرمانہ
19 September 2026
وزیراعظم فیول ریلیف سکیم کی رجسٹریشن مفت، سابقہ پابندی ختم کر دی: شزا فاطمہ
19 September 2026
ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد آ ج ہو گا، امتحان کی تیاریاں مکمل
19 September 2026