LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثی مفتی کا حرمین شریفین پر حملے کا اعلان تشویشناک ہے: طاہر اشرفی نواز شریف کا 16 سال بعد ناران کا دورہ، مقامی عہدیداروں سے ملاقات پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا لانگ مارچ بے وقت کی راگنی: رانا تنویر حسین کل کی ریلی کرپٹ ترین حکومت کے خلاف علم بغاوت ہو گی: فاروق ستار خدمت کا جذبہ جاری رہے گا، ہم جھکنے، بھاگنے اور بکنے والے نہیں: حنیف عباسی خوردنی تیل، گھی کی ترسیل میں گٹھ جوڑ، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن پر 6 کروڑ جرمانہ پاکستان کو فساد اور لانگ مارچ نہیں، امن و استحکام کی ضرورت ہے: احسن اقبال وزیراعظم فیول ریلیف سکیم کی رجسٹریشن مفت، سابقہ پابندی ختم کر دی: شزا فاطمہ ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد آ ج ہو گا، امتحان کی تیاریاں مکمل 27 ستمبر کو پتا چلے گا ریاست اپنی رِٹ کیسے قائم کرتی ہے: طلال چودھری روس یورپی ہمسایوں سے تعلقات بحال کرنے کے لیے تیار ہے: صدر پوتن ایندھن سبسڈی، قومی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، فیول ریلیف سکیم پر عملدرآمد کا جائزہ جماعت اسلامی کل سے لانگ مارچ شروع کر رہی ہے:حافظ نعیم الرحمان کا اعلان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس سے ملاقات اسحاق ڈار کا ملائیشین وزیر خارجہ سے رابطہ، تجارت، اقتصادی تعاون بارے گفتگو

ایندھن سبسڈی، قومی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، فیول ریلیف سکیم پر عملدرآمد کا جائزہ

Web Desk

19 September 2026

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سناتور اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایندھن سبسڈی کے متعلق قومی سٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ‘وزیراعظم خصوصی فیول ریلیف سکیم’ پر عملدرآمد کے مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں ایندھن (فیول) کے بیشتر سٹیشنز اب مرکزی ڈیجیٹل سسٹم پر مکمل طور پر فعال ہو چکے ہیں، جبکہ مستحق افراد کی سہولت کے لیے ۹۷۷۱ پر ایس ایم ایس (SMS) کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔

اجلاس میں انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم علاقوں میں قائم ایندھن سٹیشنز کے لیے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے فیول ٹوکنز ریڈیم (Redeem) کرنے کی باضابطہ منظوری دی گئی۔ اس فیصلے کے تحت آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور تمام صوبائی حکومتیں انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم سٹیشنز کی تفصیلی فہرستیں فراہم کریں گی۔ علاوہ ازیں، سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ تین روز کے دوران موصول ہونے والے تمام ادائیگی کے دعوے مکمل طور پر نمٹا دیے گئے ہیں اور مالیاتی عمل ہموار طریقے سے جاری ہے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر کھلے اور فعال فیول سٹیشن کو بلا تاخیر سسٹم میں شامل کیا جائے، جبکہ مستقل طور پر بند یا صرف ڈیزل فروخت کرنے والے سٹیشنز کو اس فہرست سے خارج کیا جائے۔ اسحاق ڈار نے زور دیا کہ فیول ریلیف کی شفاف اور بلا رکاوٹ فراہمی ہر صورت مستحق افراد تک یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے اسکیم کو کامیاب بنانے پر صوبائی انتظامیہ اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔