عالمی پاپ آئیکون شکیرا کا بھارت میں ہونے والا کنسرٹ ملتوی
Web Desk
22 March 2026
ممبئی: گریمی ایوارڈ یافتہ عالمی پاپ آئیکون شکیرا کے بھارتی مداحوں کے لیے ویک اینڈ پر افسوسناک خبر سامنے آئی ہے، جس کے مطابق بھارت میں ان کے طے شدہ کنسرٹس کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ فیصلہ موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کنسرٹ کی انتظامیہ نے واضح کیا کہ شکیرا کے کنسرٹس کو آئندہ اعلان تک ملتوی کیا جا رہا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ “مداحوں، آرٹسٹ اور پروڈکشن ٹیم کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے، اور موجودہ حالات میں بڑے عوامی اجتماعات کا انعقاد خطرے سے خالی نہیں ہے”۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور کنسرٹ کے لیے نئی تاریخوں کی تلاش جاری ہے، جن کا اعلان صورتحال معمول پر آنے کے بعد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ شکیرا کے اس دورے کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا، تاہم علاقائی عدم استحکام نے شوبز کی سرگرمیوں کو بھی متاثر کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026