LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا امریکا کے ساتھ براہ راست بات اعتماد کے شدید فقدان کے باعث ممکن نہیں: ایرانی صدر کانگو میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 فوجی افسران ہلاک امریکا سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گے امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی، افغانستان جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا، بھارت میں اسلام دشمنی سر چڑھ کر بولنے لگی

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Web Desk

24 December 2025

بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس 13 میں شرکت کے بعد غیر معمولی شہرت حاصل کی۔ شو میں مرحوم اداکار سدھارتھ شکلا کے ساتھ ان کی آن اسکرین کیمسٹری نے انہیں سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا، اور آج بھی یہ جوڑی مداحوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتی ہے۔

شہناز گل اس وقت بالی ووڈ کی مقبول اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 19.3 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔ وہ فلموں، میوزک ویڈیوز اور مختلف ڈیجیٹل پراجیکٹس میں متحرک نظر آتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں شہناز گل نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پاکستان کے مقبول ڈرامے کے او ایس ٹی “میری زندگی ہے تو” پر پرفارم کرتی دکھائی دیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ وہ اس گانے کی دیوانی ہیں اور خود سے بھی زیادہ اس سے محبت کرتی ہیں۔ یہ او ایس ٹی معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے گایا ہے، جنہوں نے شہناز گل کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے گانے کی تعریف بھی کی۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو اور گانے کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ پاکستانی اور بھارتی صارفین دونوں شہناز گل کے اس انداز کو خوب سراہ رہے ہیں۔