LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی منتقل چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم جمادی الاول ہوگی صوبے کو انتشار نہیں خدمت کی ضرورت ہے، مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کیلئے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو

دفاعی چیمپئن شاہد آفتاب کو شکست، قومی سنوکر چیمپئن شپ کی لائن مکمل

Web Desk

20 January 2026

دفاعی چیمپئن شاہد آفتاب نیشنل بینک گولڈن جوبلی قومی سنوکر چیمپئن شپ سے باہر ہو گئے۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام این بی پی سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے دفاعی چیمپئن شاہد آفتاب کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

سابق عالمی چیمپئن محمد آصف فائنل فور میں پہنچ گئے، جبکہ نمبر چھ سیڈ سہیل شہزاد اور نمبر نو سیڈ عبدالستار بھی ٹائٹل دوڑ سے باہر ہو گئے۔ کوارٹر فائنل میں رانا عرفان نے اویس منیر کو 4-5، اسجد اقبال نے احسن رمضان کو 0-5، محمد آصف نے محمد سجاد کو 2-5، اور مبشر رضا نے حسنین اختر کو 3-5 سے شکست دے کر فائنل فور کے لیے کوالیفائی کیا۔

ان میچز میں اویس منیر (109 اور 101)، محمد آصف (106)، محمد سجاد (121)، اور مبشر رضا (101) نے شاندار سنچری بریکس بنائے۔

سیمی فائنل منگل کو ہوں گے، جس میں رانا عرفان (پنجاب) بمقابلہ اسجد اقبال (نیشنل بینک) اور محمد آصف (نیشنل بینک) بمقابلہ مبشر رضا (پنجاب) کے درمیان مقابلے ہوں گے۔