پٹرول کی قیمت میں 55 روپے اضافہ، شفاعت علی کا حکومت کو اہم مشورہ
Web Desk
7 March 2026
پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے معروف میزبان اور کامیڈین شفاعت علی نے حکومت کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی اور ایک متبادل تجویز پیش کی۔
شفاعت علی نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں کے پیشِ نظر حکومت دفاتر کے نظام پر نظرِ ثانی کرے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ اگر پٹرول 321 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکا ہے تو بہتر حل یہ ہے کہ دفاتر عارضی طور پر بند کیے جائیں اور کورونا وبا کے دوران نافذ کی گئی ‘ورک فرام ہوم’ پالیسی کو دوبارہ فعال کیا جائے تاکہ لوگوں کو روزانہ سفر کے اخراجات سے ریلیف مل سکے۔
انہوں نے کہا:”321 روپے کا پیٹرول بیچنے سے بہتر ہے کہ حکومت تمام دفاتر بند کرے اور کرونا کی طرح ورک فرام ہوم نافذ کرے۔ ایک آدمی جس کی چالیس ہزار تنخواہ ہو، وہ اپنا گردہ بیچ کر بھی سکول اور دفتر تک موٹر سائیکل کا پیٹرول پورا نہیں کر سکتا۔ پچپن روپے کا ایک لمحے میں اضافہ ظلم ہے۔”شفاعت علی نے عوام کی مشکلات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ کم آمدنی والے افراد کے لیے روزمرہ زندگی کے اخراجات بھی پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے پٹرول میں اچانک 55 روپے فی لیٹر اضافے کو عوام پر براہِ راست بوجھ ڈالنے والا قدم قرار دیا اور کہا کہ ایسے حالات میں حکومت کو عملی اقدامات کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ناگزیر ہے۔
متعلقہ عنوانات
جو گھر پہلے ہی ٹوٹ گیا ہو اسے کوئی نہیں توڑ سکتا، گووندا کی گرل فرینڈ کا انکی اہلیہ کے بیان پر ردعمل
28 September 2026
پاکستان کا نام روشن کرنے والی ڈیزائنر سے انٹرویو میں جم کے کپڑوں پر سوال، نادیہ خان تنقید کی زد میں
27 September 2026
ایک دن میں ایک کروڑ خرچ، ڈکی بھائی اور عروب جتوئی کو تنقید کا سامنا
27 September 2026
ہانیہ عامر کے میک اپ آرٹسٹ اداکارہ کی ہم شکل کو انڈسٹری میں لانا چاہتے ہیں؟ ویڈیو نے سوال اٹھا دیے
27 September 2026
راحت فتح علی خان کے بیٹے کی مونی رائے کے ساتھ تصویر، صارفین کے دلچسپ تبصرے
27 September 2026
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026