LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر اور سفارت کاری عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے: رضوان سعید خواجہ آصف کی نئے صوبوں و انتظامی یونٹس پر پیپلز پارٹی کے دوہرے معیار پر تنقید امریکہ: غیر ملکی سرکار کے ملازمین کے بچوں کے لیے گرین کارڈ کے قواعد میں بڑی تبدیلی حکومت نے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگا دیا، ملک میں بڑے سسٹمک ری سیٹ کی ضرورت ہے: اسد عمر اور فواد چوہدری امریکی اپنی زندگیاں اور ٹیکس پرائی جنگ کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، اسماعیل بقائی چین کا مشترکہ سلامتی کے فروغ پر زور ایران کے دیرینہ اصول کی عکاسی ہے، قالیباف دنیا کا نقشہ تبدیل ہوگا، اقوام متحدہ میں نئے عالمی نقشے کی قرارداد منظور کراچی: ڈیلیوری کے دوران گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے سے نومولود جاں بحق یوکرین میں پرامن تصفیے کی ٹھوس شرائط ابھی موجود نہیں، روسی صدارتی ترجمان امریکا اور اسرائیل جنگ کے ذریعے ایران کو تقسیم کرنیکی کوشش کر رہے: مسعود پزشکیان ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ کیلئے نئی حکمت عملی پر کام شروع کر دیا، ایگزیوس میلونی دوسری عالمی جنگ کے بعد طویل ترین حکومت کرنے والی وزیراعظم بن گئیں امریکا کیلئے مناسب لائحہ عمل یہ ہے کہ وہ خطے سے انخلا کرے، ترجمان ایرانی فوج ایرانی وزیر خارجہ کی اردن کے ہم منصب پر شدید تنقید ایرانی حکام کا جنگ کے دوران امریکا کے 370 طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اداکار شان کی بطور ڈائریکٹر فلم ’سائیکو‘ کے ٹیزر کی لانچنگ تقریب

Web Desk

17 April 2026

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار و ہدایت کار شان شاہد کی نئی فلم ’سائیکو‘ کے ٹیزر کی لانچنگ تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں فلمی دنیا کے ستاروں اور اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے رونق بخشی۔

تقریب میں فلم کے کو-پروڈیوسر خواجہ راحت حسین، شان شاہد، اداکارہ میرا اور پروڈیوسر صفدر ملک کے ساتھ ساتھ انڈسٹری کے معتبر ناموں نے شرکت کی۔ مہمانوں میں معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر، چیئرمین ڈائریکٹر ایسوسی ایشن مسعود بٹ، شہزاد رفیق، اداکار نیر اعجاز، عابد شیخ، عدنان بٹ اور کوریوگرافر پپو سمراٹ سمیت کئی فنکار شامل تھے۔

اس موقع پر شان شاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ’سائیکو‘ ایک منفرد کہانی اور جدید فلم سازی کا شاہکار ہے جو عید الاضحیٰ پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ تقریب کے دوران جب فلم کا ٹیزر دکھایا گیا تو شرکاء نے شان شاہد کی ہدایت کاری اور فلم کے معیار کو بے حد سراہا اور اسے پاکستانی سینما کے لیے ایک خوش آئند قدم قرار دیا۔