یورپ یوکرین تنازع کے حل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے: روسی وزیرخارجہ
Web Desk
15 July 2026
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یورپی ممالک اب بھی یوکرین تنازع کے پرامن حل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں اور وہ روس و امریکہ کے درمیان طے پانے والے معاہدوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ چاڈ کے وزیر خارجہ عبداللہ صابر فضول کے ساتھ مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کبھی یہ نہیں کہا کہ الاسکا میں روس اور امریکہ کے درمیان ہونے والے معاہدے ختم ہو چکے ہیں، بلکہ یورپی ممالک اور یوکرینی قیادت مسلسل ایسے اقدامات کر رہی ہے جن کا مقصد ان معاہدوں کو ناکام بنانا ہے۔ انہوں نے یوکرین کی جانب سے بحیرہ آزوف اور بحیرہ اسود میں کی جانے والی کارروائیوں کو ’’خالص دہشت گردی اور قزاقی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کا مقصد کوئی فائدہ حاصل کرنا نہیں بلکہ صرف نقصان پہنچانا اور خوف و ہراس پھیلانا ہے، جس کے خلاف صدر ولادیمیر پیوٹن کی قیادت میں روس مسلسل دفاعی اقدامات کر رہا ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ یوکرین کی بغیر پائلٹ بحری گاڑیوں (ڈرونز) کے ذریعے بحیرہ اسود میں ناصرف روسی بلکہ ترک مفادات، کارگو جہازوں اور ٹینکروں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ بلو سٹریم گیس پائپ لائن کے انفراسٹرکچر پر بھی بار بار حملے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ترکی ان واقعات پر کھل کر مؤقف اختیار کرے گا اور کیف کو سخت پیغام دے گا۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے لاوروف نے کہا کہ ایران پر دوبارہ حملے تہران اور واشنگٹن کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی ہیں، جس سے مذاکرات کا راستہ بند اور کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے افریقی ممالک کے ساتھ روسی تعاون کو بگاڑنے کی مغربی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ روس ساحل خطے کی دفاعی صلاحیتوں اور فوجی تربیت کا سلسلہ جاری رکھے گا اور اکتوبر میں ماسکو میں ہونے والے روس، افریقہ سربراہی اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف تعاون اہم ایجنڈا ہوگا
متعلقہ عنوانات
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے تعین کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب
10 August 2026
حرمین شریفین کا تحفظ ملک و قوم اور مسلح افواج کیلئے اہم فریضہ ہے: وزیراعظم
10 August 2026
پاکستان اور یورپی یونین کے پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینا ہو گا: ایاز صادق
10 August 2026
اسحاق ڈار کا کانگو کے صدر اور گنی بساؤ کے سابق صدر سے مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال
10 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبریں تشویشناک,اہم پریس کانفرنس
10 August 2026
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
10 August 2026
پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کے مرکزی دفتر پر فائرنگ، ملزمان فرار
10 August 2026
حج 2027 کا پورا عمل ڈیجیٹل، 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین درخواستیں دے سکیں گے
10 August 2026