مزارِ قائد مینجمنٹ بورڈ: پنجاب اور بلوچستان نے سالوں سے فنڈز نہیں دیے، پانی کے 162 ملین کے واجبات کا انکشاف
Web Desk
8 July 2026
سینیٹر وقار مہدی کی زیرِ صدارت سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں یہ سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے کہ پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی سالوں سے مزارِ قائد اعظم مینجمنٹ بورڈ کو کوئی فنڈز جاری نہیں کیے۔ اجلاس میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق، پنجاب حکومت نے مالی سال 2018-19 سے اب تک مزارِ قائد کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا، جبکہ خیبر پختونخوا حکومت نے 2019-20 میں محض 50 لاکھ روپے دیے، اس کے برعکس سندھ حکومت نے 2018 سے 2026 تک 120 ملین روپے کے فنڈز فراہم کیے۔ ریزیڈنٹ انجینئر نے کمیٹی کو بتایا کہ مزارِ قائد کو شدید قلتِ آب کا سامنا ہے، جہاں روزانہ 3 لاکھ گیلن کی ضرورت کے مقابلے میں صرف 1 لاکھ گیلن پانی مل رہا ہے اور کراچی واٹر کارپوریشن کے 162 ملین روپے کے واجبات بھی بقایا ہیں۔ اجلاس میں مزارِ قائد کے متصل گراؤنڈ کی گرلز نشئیوں کی جانب سے اتارے جانے اور سیکیورٹی خدشات کے نام پر مزار کو عوام کے لیے بند رکھنے پر سینیٹر بشریٰ انجم بٹ اور مسرور احسن نے شدید تشویش کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے مزارِ قائد کے پانی اور بجلی کے بل معاف کرنے اور پارکنگ فیس کی چھوٹ دینے کی سفارشات بھی پیش کیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا
21 August 2026
وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط
21 August 2026
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت
21 August 2026
حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ
21 August 2026
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ کا قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ
21 August 2026
جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی
21 August 2026
ملک بھر میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
21 August 2026
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
21 August 2026