روس کے یوکرین میں مزید فضائی حملے، 17 افراد ہلاک، 40 زخمی
Web Desk
21 August 2026
روس کی جانب سے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور اس کے نواحی علاقوں پر بڑے پیمانے پر کیے گئے تازہ فضائی حملوں میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے رات کی تاریکی میں درجنوں کروز، بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں کے ساتھ ساتھ 168 ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا۔ فضائی دفاعی نظام نے تقریباً 90 فیصد ڈرونز اور زیادہ تر کروز میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، تاہم بیلسٹک میزائلوں سے ہونے والے نقصانات کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
یوکرینی صدر ولودی میر زیلنسکی نے ان حملوں کو جنگ کے ساڑھے چار سالہ عرصے کا انتہائی بے رحمانہ اور تباہ کن حملہ قرار دیا۔ انہوں نے مغربی اتحادیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایئر ڈیفنس میزائلوں کی فراہمی میں تاخیر کی قیمت یوکرینی عوام کو اپنی جانوں کے ضیاع کی صورت میں ادا کرنا پڑ رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
عائشہ وہاب امریکی کانگریس کی پہلی افغان نژاد خاتون رکن منتخب
21 August 2026
دشمن کی دھمکیوں، حملوں کے باعث اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنا دیا: ایران
21 August 2026
امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن 9 ماہ بعد مشرق وسطیٰ سے روانہ
21 August 2026
عراق کا آبنائے ہرمز سے تیل برآمد کرنے کیلئے ایران سے خصوصی رعایت کا مطالبہ
21 August 2026
شام میں کرد انتظامیہ کو ریاستی اداروں میں ضم کرنے کا عمل مکمل
21 August 2026
فرانس، جرمنی، برطانیہ اور اٹلی کی اسرائیلی آبادکاری منصوبے کی شدید مذمت
21 August 2026
نائیجیریا کے علاقے سوکوٹو میں کشتی حادثہ، 50 افراد ہلاک
21 August 2026
ایران کے ساتھ جنگ نئے مرحلے میں داخل ہوچکی: جے ڈی وینس
21 August 2026