دشمن کی دھمکیوں، حملوں کے باعث اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنا دیا: ایران
Web Desk
21 August 2026
ایران کی وزارتِ دفاع نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ دشمن کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں اور حملوں کے نتیجے میں ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بنایا گیا ہے۔ وزارتِ دفاع کے مطابق، ایران نے گزشتہ چند برسوں کے دوران جن جدید ہتھیاروں اور دفاعی نظاموں کی تیاری پر کام کیا، ان کے کامیاب استعمال کے ذریعے دشمن کے متعدد اہم اور خطرناک منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ جب بھی دشمن نے ایرانی قوم کے دفاعی عزم کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، اسے ایک ایسی قوم کا سامنا کرنا پڑے گا جو نہ صرف دفاع اور مزاحمت کے میدان میں مضبوطی سے ڈٹی رہے گی، بلکہ اپنی اندرونی صلاحیتوں پر مکمل انحصار کرتے ہوئے ہر آنے والے خطرے کو نئی طاقت اور ترقی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
22 August 2026
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت صرف 4 فیصد رہ گئی
22 August 2026
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
22 August 2026
امریکی پابندیاں، دباؤ پہلے بھی ناکام، آئندہ بھی ناکامی ان کا مقدر بنے گی: ایران کا ٹرمپ پر طنز
22 August 2026
روس کا یوکرین میں ڈرون حملہ، 15 افراد ہلاک، 130 سے زائد زخمی
22 August 2026
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
22 August 2026
ایرانی مسلح افواج کا کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن، مؤثر اور تباہ کن جواب دینے کا اعلان
22 August 2026
معاشی دباؤ ایران کو معاہدے کی طرف آنے پر مجبور کرے گا: جے ڈی وینس
22 August 2026