عائشہ وہاب امریکی کانگریس کی پہلی افغان نژاد خاتون رکن منتخب
Web Desk
21 August 2026
امریکی ریاست کیلیفورنیا سے ڈیموکریٹک امیدوار اور ریاستی سینیٹر عائشہ وہاب خصوصی انتخاب میں کامیابی حاصل کر کے امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہو گئی ہیں۔ عائشہ وہاب نے ایسٹ بے ڈسٹرکٹ کی اس نشست پر فتح حاصل کی جو سابق رکن کانگریس ایرک سویل کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ انتخاب میں عائشہ وہاب نے اپنی حریف میلیسا ہرنانڈیز کو شکست دی؛ 95 فیصد ووٹوں کی گنتی تک وہ اپنی حریف پر 6 فیصد سے زائد ووٹوں کی واضح برتری حاصل کر چکی تھیں۔
عائشہ وہاب کو ریاستی ڈیموکریٹک پارٹی، مزدور یونینز اور مقامی حکام کی بھرپور حمایت حاصل تھی۔ اپنی کامیابی کے بعد انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ضلع کی ترقی اور خوشحالی کے لیے جدوجہد کریں گی جس نے انہیں پروان چڑھایا، اور رضاعی نگہداشت (foster care) سے کانگریس تک کا ان کا یہ سفر ‘امریکی خواب’ (American Dream) کی حقیقی مثال ہے۔ واضح رہے کہ عائشہ وہاب کی اس کامیابی کے بعد امریکی کانگریس میں مسلم خواتین ارکان کی کل تعداد بڑھ کر 5 ہو گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026