آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ کا قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ
Web Desk
21 August 2026
پشاور: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے زیرِ اہتمام جاری ISPR Summer Internship 2026 کے سلسلے میں خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کے وفد نے پشاور کے تاریخی قلعہ بالاحصار کا مطالعاتی و علمی دورہ کیا۔ دورے کے آغاز پر طلبہ نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک و ملت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں وفد کو فرنٹیئر کور (ایف سی) خیبرپختونخوا نارتھ اور قلعہ بالاحصار کے تاریخی، دفاعی اور ثقافتی پس منظر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ طلبہ نے بالاحصار میوزیم کا بھی دورہ کیا اور خطے کے تاریخی و ثقافتی ورثے کو قریب سے دیکھا۔ اس موقع پر طلبہ کی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور (آئی جی ایف سی) خیبرپختونخوا نارتھ سے خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ آئی جی ایف سی نے خطے میں امن و امان کی بحالی، سرحدی سیکیورٹی اور پاک افغان بارڈر کی صورتحال کے حوالے سے درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی اور طلبہ کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے۔ دورے میں شریک طلبہ نے اس اقدام کو بیحد معلوماتی اور مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ بریفنگ کے ذریعے انہیں سیکیورٹی فورسز کے کردار کو سمجھنے میں مدد ملی۔ انہوں نے ملک میں امن کے قیام کے لیے ایف سی خیبرپختونخوا کے جوانوں اور افسران کی بے مثال قربانیوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد پر لشکر کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام وسائل بروئے کار لائیں گے: خواجہ آصف
7 October 2026
7 اکتوبر کے طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دی: حافظ نعیم الرحمان
7 October 2026
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
7 October 2026
محسن نقوی، طلال چوہدری سے برطانوی وزیر مملکت خارجہ امور سٹیفن ڈوٹی کی ملاقات
7 October 2026
صومالی بحری قزاقوں سے بازیاب تین پاکستانی کراچی پہنچ گئے
7 October 2026
کوئٹہ سے پنجگور جاتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج اسد اللہ رئیسانی لاپتا
7 October 2026
عالمی مسائل کے حل کیلئے کثیرالجہتی نظام اور اقوام متحدہ کا کردار مزید اہم ہو گیا: اسحاق ڈار
7 October 2026
سینیٹر فاروق ایچ نائیک جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی
7 October 2026