LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر الیکشن میں تاریخی اور بھیانک دھاندلی ہوئی, سابق وزیراعظم فلسطین پر اسرائیلی قبضے تک مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں: پاکستان واشنگٹن میں نیتن یاہو کیخلاف احتجاج، اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ شرپسند عناصر کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی: ترجمان آزاد کشمیر پولیس قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستیں بڑھانے کیلئے درخواست دائر ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 2 ڈالرز سے زائد اضافہ مون سون کے نئے سپیل کی انٹری، لاہور سمیت جڑواں شہروں میں بادل برس پڑے پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری جاپان میں 7.1 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی، متعدد لاپتہ پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات کو مسترد کر دیا، بانی چیئرمین کے بنیادی و انسانی حقوق کی بحالی اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے

سینیٹ کمیٹی: کال سینیٹرز اور ڈیٹا سکیورٹی پر ایف آئی اے اور نادرا کی بریفنگ

Web Desk

12 January 2026

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس چیئرپرسن پلوشہ خان کی صدارت میں ہوا، جس میں ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کے حکام نے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں غیر قانونی کال سینیٹرز کے خلاف تحقیقات اور این سی سی آئی اے افسران کے اقدامات پر بھی بحث ہوئی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق 13 ملزموں کے خلاف ایف آئی آر درج ہے، جنہوں نے مختلف کال سینیٹرز سے بھتہ وصول کیا۔ اس دوران ایک سب انسپکٹر سے لاکھوں روپے بھی ریکور کیے گئے۔

کمیٹی کے اراکین نے ایف آئی اے کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ایف آئی اے بطور ادارہ اپنی ساکھ کھو چکا ہے، جبکہ چیئرپرسن نے بتایا کہ رواں سال ادارے میں 271 افراد کو اندرونی طور پر سزائیں دی گئی ہیں۔

اجلاس میں نادرا کے ڈیٹا تحفظ پر بھی بحث ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ غیر ملکی افراد کی شمولیت کو فیملی ٹری سے نکال دیا گیا ہے اور سلیف انیومریشن کے ذریعے شہریوں کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔ سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر بک رہا ہے، تاہم نادرا حکام نے کہا کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کے بعد ڈیٹا مزید محفوظ بنایا جا رہا ہے۔

چیئرپرسن نے آئندہ اجلاس میں نادرا سے ڈیٹا تحفظ کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ طلب کر لی۔