پنجاب اسمبلی میں ممتاز چانگ کا احتجاج، اپوزیشن میں بیٹھنے کی دھمکی دے دی
Web Desk
24 November 2026
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی ممتاز چانگ نے ایوان میں شدید احتجاج کرتے ہوئے اپوزیشن میں بیٹھنے کی دھمکی دے دی۔ پینل آف چیئرپرسن ملک ارشد کی جانب سے نشست پر بیٹھنے کی ہدایت پر ممتاز چانگ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم صبح سے ایوان میں بیٹھے ہیں، کیا ہم بھیک مانگنے آئے ہیں کہ ہمیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، اگر ہماری بات نہ سنی گئی تو کورم کی نشاندہی کریں گے اور جب ہماری قیادت حکم کرے گی تو ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے، جس کے بعد آپ کی حکومت بھی قائم نہیں رہے گی۔ ممتاز چانگ کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں 20 ہزار افراد نے شوگر مافیا کے خلاف احتجاج کیا مگر وزیراعلیٰ نے کوئی نوٹس نہیں لیا، وزیراعلیٰ مریم نواز کو صرف خراجِ تحسین پسند ہے عوامی مسائل کا حل نہیں اور ان کی وجہ سے ہمیں بھی فارم 47 کے طعنے سننے پڑتے ہیں، جبکہ پنجاب میں کرپشن موجود ہے اور اس حوالے سے چوہدری سالک حسین نے بھی درست بات کی تھی۔ جس پر پینل آف چیئرپرسن ملک ارشد ایڈووکیٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ تمام نمائندے عوامی مینڈیٹ لے کر جمہوری طریقے سے ایوان میں آئے ہیں، لہٰذا آپ کو ایسی بات نہیں کرنی چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
اسحاق ڈار کا پاکستان ریلویز کی بحالی اور تنظیمِ نو پر زور
24 November 2026
وزیراعظم، فیلڈ مارشل کو عالمی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے پر مبارکباد کی قرارداد منظور
24 November 2026
آئی جی سندھ کا انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
24 November 2026
بلاول بھٹو زرداری 3 روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے
24 November 2026
آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری
24 November 2026
نئے صوبوں کیلئے آئینی طریقہ کار پر عمل ضروری ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی
24 November 2026
جو پنجاب مجھے ملا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا، کچرے سے توانائی بنائیں گے: مریم نواز
24 November 2026
نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی درخواستیں نمٹا دی گئیں
24 November 2026