سیلینا گومز پر سرمایہ کاروں کا فراڈ کا الزام، ذہنی صحت کے اسٹارٹ اپ پر مقدمہ
Web Desk
14 August 2026
معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز کو اپنے ذہنی صحت سے متعلق اسٹارٹ اپ ‘ونڈر مائنڈ’ (Wondermind) سے متعلق قانونی چیلنج اور مقدمے کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کمپنی کے سرمایہ کاروں نے ان کے خلاف عدالت سے رجوع کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سیلینا گومز نے کمپنی کی تعمیر اور تشہیر سے متعلق اپنی طے شدہ ذمہ داریاں اور وعدے پورے نہیں کیے۔
رپورٹس کے مطابق پانچ مختلف سرمایہ کاروں نے 2022ء میں ‘ونڈر مائنڈ گلوبل’ میں مجموعی طور پر تقریباً 12 لاکھ ڈالر (1.2 ملین ڈالر) کی سرمایہ کاری کی تھی۔ اس کمپنی کا آغاز 2021ء میں کیا گیا تھا، جس کا بنیادی مقصد عام صارفین اور بالخصوص نوجوانوں کی ذہنی صحت کی بہتری کے لیے مختلف وسائل اور مواد فراہم کرنا تھا۔ سرمایہ کاروں کے مطابق سیلینا گومز کی جانب سے عدم توجہی کے باعث کمپنی اپنے طے شدہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026