ڈکی بھائی کے اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز سپرداری کی درخواست پر رپورٹ طلب
Web Desk
12 December 2025
ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کارڈز کی سپرداری کی درخواست پر این سی سی آئی اے نے عدالت سے ایک بار پھر رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی، عدالت نے ادارے کو 15 دسمبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ڈکی بھائی کی جانب سے دائر سپرداری درخواست پر سماعت کی، سماعت کے دوران این سی سی آئی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسر اسلام آباد میں موجود ہیں اور کیس کی فائل بھی ابھی تک واپس نہیں کی گئی۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شعیب ریاض نے تاحال فائل واپس نہیں کی، عدالت نے وکیل ڈکی بھائی سے استفسار کیا کہ ان کے کلائنٹ یوٹیوب کس طرح استعمال کرتے ہیں؟جس پر وکیل نے جواب دیا کہ سر، مین اکاؤنٹ این سی سی آئی اے کے پاس ہے یہ جو اکاؤنٹ ہے وہ ایڈیٹر اکاؤنٹ تھا۔ وکیل ڈکی بھائی نے مؤقف اپنایا کہ یہ سپرداری کی درخواست ہے اور تمام الیکٹرانک ڈیوائسز اور موبائل این سی سی آئی اے کے پاس ہیں، اس لیے ان کے کلائنٹ کے چار کریڈٹ کارڈز اور رقم بھی ان کے حوالے کی جائے۔عدالت نے این سی سی آئی اے کی جانب کی گئی مہلت کی استدعا منظور کرلی، عدالت نے این سی سی آئی اے کو پندرہ دسمبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
متعلقہ عنوانات
ہالی ووڈ اداکارہ ڈیوگ چیس 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
18 June 2026
مولانا طارق جمیل کو رولیکس گھڑی کا تحفہ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل
18 June 2026
سنچیتا کہتی تھی سشانت کی طرح جان دوں گی، دوست کا لرزہ خیز انکشاف
18 June 2026
کالا ہرن تنازع، سلمان خان عدالت پہنچ گئے، گووند نامدیو کو قانونی نوٹس
17 June 2026
دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو سلام، طارق عزیز کو مداحوں سے بچھرے چھ برس بیت گئے
17 June 2026
معروف ترک اداکارہ ایجے ارتیم 35 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
17 June 2026
22 سالہ بھارتی اداکارہ کی پراسرار موت، سشانت سنگھ راجپوت کا نام بھی سامنے آگیا
16 June 2026
خواتین پر تیزاب حملے، خلیل الرحمان قمر نامناسب بیان دینے پر تنقید کی زد میں آگئے
16 June 2026