LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے ساتھ معاہدے کی اب کوئی ضرورت نہیں: امریکی صدر کا دو ٹوک اعلان آزاد کشمیر میں قیمتی معدنی اور یاقوت کے بڑے ذخائر موجود ہیں: سید افتخار گیلانی ملکی سیاست میں ’’ری سیٹ‘‘ کی گونج، صدر مملکت سے محسن نقوی کی اہم ملاقات مستونگ میں بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کمی پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے وزیراعظم شہباز شریف کوپ 31 کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن روانہ طارق فضل چودھری نے پی ٹی آئی سے رابطوں بارے حقیقت بتا دی وفاقی آئینی عدالت: ایم پی او کیسز کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر ایرانی وارننگ نظرانداز کرنے پر دو آئل ٹینکرز میں دھماکے اور آتشزدگی کا دعویٰ میکسیکو نے تارکین وطن نہ روکے تو معاشی پابندیاں سخت کردیں گے، ٹرمپ فن لینڈ کا روسی کھلاڑیوں سمیت شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت منہدم، 4 افراد ہلاک، 19 زخمی عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار

مستونگ میں بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید

Web Desk

13 November 2026

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ این-25 پر واقع کنڈاوا پوسٹ پر دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے انتہائی مستعدی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا یہ بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

سکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ بارود سے بھری گاڑی کے دھماکے کے باعث 2 معصوم شہری شہید اور ایف سی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق ‘فتنہ الہندوستان’ سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے سکیورٹی پوسٹ کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی، جس کے دھماکے کی شدت سے قریبی رہائشی مکانات اور ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا۔

حکام کے مطابق اس افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے شہریوں کی شناخت کلیم اللہ ولد عبداللہ اور بی بی لائبہ دختر دل مراد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دھماکے میں 3 ایف سی اہلکاروں سمیت درجنوں شہری زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے شہریوں میں 63 سالہ عبدالحق، 21 سالہ محمد اکرام، 35 سالہ محمد رمضان، 3 سالہ کمسن محمد سنان، 21 سالہ تانیہ، 23 سالہ منزہ، 25 سالہ بی بی حسینہ، 45 سالہ زاہدہ، 18 سالہ فائزہ گل، 35 سالہ شاہینہ، 12 سالہ شہلیزہ، 22 سالہ معراج اور 36 سالہ بی بی سیدہ شامل ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے متعلقہ قریبی طبی مراکز اور ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز کے مطابق بروقت جوابی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی بڑی تباہی پھیلانے کے عزائم کو خاک میں ملا دیا گیا۔ فورسز کے مؤقف میں کہا گیا ہے کہ بے گناہ شہریوں، بچوں، خواتین اور مسجد کو نقصان پہنچانے والے اس بزدلانہ حملے سے واضح ہوتا ہے کہ دہشتگردوں کا بلوچستان کے غیور عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمنوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔