LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کمی پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے وزیراعظم شہباز شریف کوپ 31 کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن روانہ طارق فضل چودھری نے پی ٹی آئی سے رابطوں بارے حقیقت بتا دی وفاقی آئینی عدالت: ایم پی او کیسز کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر ایرانی وارننگ نظرانداز کرنے پر دو آئل ٹینکرز میں دھماکے اور آتشزدگی کا دعویٰ میکسیکو نے تارکین وطن نہ روکے تو معاشی پابندیاں سخت کردیں گے، ٹرمپ فن لینڈ کا روسی کھلاڑیوں سمیت شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت منہدم، 4 افراد ہلاک، 19 زخمی عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، بارش اور برفباری کا امکان، الرٹ جاری درہ آدم خیل سے لاہور اسلحہ لانے والا غیر قانونی نیٹ ورک بے نقاب، 8 ملزم گرفتار

ایرانی وارننگ نظرانداز کرنے پر دو آئل ٹینکرز میں دھماکے اور آتشزدگی کا دعویٰ

Web Desk

13 November 2026

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات آبنائے ہرمز میں دو دیوہیکل آئل سپر ٹینکرز میں زوردار دھماکوں کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی، جبکہ ان دونوں بحری جہازوں پر مجموعی طور پر 40 لاکھ بیرل سے زائد خام تیل لدا ہوا تھا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز کے ایک غیر مجاز راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے اور انہوں نے ایرانی بحری حکام کی جانب سے متعدد بار دی گئی وارننگز کو یکسر نظرانداز کر دیا تھا۔ پاسداران کا کہنا ہے کہ دونوں جہازوں کو پہلے ہی واضح طور پر خبردار کیا گیا تھا کہ آبنائے ہرمز کا جنوبی راستہ انتہائی غیر محفوظ ہے، تاہم انہوں نے امریکی فوج کے مبینہ تعاون پر بھروسا کرتے ہوئے اس ممنوعہ راستے سے گزرنے کی کوشش کی۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اس واقعے کے بعد سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عسکری تعاون کے سہارے آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دیگر بحری جہازوں کا بھی یہی انجام ہوگا۔