آزاد کشمیر میں قیمتی معدنی اور یاقوت کے بڑے ذخائر موجود ہیں: سید افتخار گیلانی
Web Desk
13 November 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں قیمتی معدنیات اور قیمتی پتھروں کے وسیع ذخائر موجود ہیں، جن سے فائدہ اٹھانے کے لیے خطے میں معدنیات سے متعلق قوانین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر سید افتخار گیلانی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں یاقوت (روبی) کے بڑے ذخائر پائے جاتے ہیں، جبکہ گرینائٹ، ٹورملین اور پکھراج (ٹوپاز) جیسے نایاب اور قیمتی پتھروں کے ذخائر بھی وافر مقدار میں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں سیمنٹ کی صنعت، کوئلے اور باکسائٹ کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی بہت زیادہ استعداد موجود ہے، اور حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے قانونی ڈھانچے کو ہم آہنگ کر رہی ہے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جغرافیائی محلِ وقوع کے لحاظ سے گلگت بلتستان ایک انتہائی اہم اور اسٹریٹجک خطہ ہے، جہاں معدنی وسائل کے شعبے میں ترقی اور بیرونی سرمایہ کاری کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ دریں اثنا، سیکرٹری پٹرولیم نے کہا کہ پاکستان قدرتی معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے اور یہ شعبہ ملکی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا، جبکہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد سے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مؤثر انداز میں راغب کیا جا سکے گا۔
متعلقہ عنوانات
غزہ میں انسانی صورتحال تباہ کن، اسرائیل فوری اقدامات کرے: روسی وزارت خارجہ
13 November 2026
ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز میں پاکستان کی شرکت پر خوشی ہے، ماریہ زخارووا
13 November 2026
روس یوکرین تنازع کے حل کی کوششیں تیز، امریکی وفد کی شیخ محمد بن زاید سے اہم ملاقات
13 November 2026
تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 25 صحرائی دیہات آفت زدہ قرار
13 November 2026
ایران کے ساتھ معاہدے کی اب کوئی ضرورت نہیں: امریکی صدر کا دو ٹوک اعلان
13 November 2026
ملکی سیاست میں ’’ری سیٹ‘‘ کی گونج، صدر مملکت سے محسن نقوی کی اہم ملاقات
13 November 2026
مستونگ میں بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید
13 November 2026
یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق
13 November 2026