LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کوپ 31 کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن روانہ طارق فضل چودھری نے پی ٹی آئی سے رابطوں بارے حقیقت بتا دی وفاقی آئینی عدالت: ایم پی او کیسز کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر ایرانی وارننگ نظرانداز کرنے پر دو آئل ٹینکرز میں دھماکے اور آتشزدگی کا دعویٰ میکسیکو نے تارکین وطن نہ روکے تو معاشی پابندیاں سخت کردیں گے، ٹرمپ فن لینڈ کا روسی کھلاڑیوں سمیت شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت منہدم، 4 افراد ہلاک، 19 زخمی عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، بارش اور برفباری کا امکان، الرٹ جاری درہ آدم خیل سے لاہور اسلحہ لانے والا غیر قانونی نیٹ ورک بے نقاب، 8 ملزم گرفتار یوکرین کے معاملے پر یورپ کو واضح اور متحدہ مؤقف اختیار کرنا ہوگا: میکرون ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسیلی ٹیشن سینٹرز کے قیام کا فیصلہ

نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت منہدم، 4 افراد ہلاک، 19 زخمی

Web Desk

13 November 2026

امریکی شہر نیویارک کے معروف علاقے بروکلین میں ایک تین منزلہ عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ زخمیوں میں سے 4 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عمارت گرنے کے فوری بعد متاثرہ مقام پر بڑے پیمانے پر ہنگامی ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جس میں 250 سے زائد فائر فائٹرز اور امدادی اہلکار ملبے تلے دبے ممکنہ افراد کی تلاش میں حصہ لے رہے ہیں۔ موقع پر موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عمارت منہدم ہونے سے عین قبل علاقے میں ایک زور دار دھماکے جیسی آواز بھی سنی گئی تھی۔

مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے حکام نے حادثے کی اصل وجوہات اور ممکنہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ حکام کی جانب سے واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔