ملکی سیاست میں ’’ری سیٹ‘‘ کی گونج، صدر مملکت سے محسن نقوی کی اہم ملاقات
Web Desk
13 November 2026
ملکی سیاست میں ’’ری سیٹ‘‘ کی گونج کے درمیان وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوابشاہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ہونے والی اس اہم نشست کے دوران ملک میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام اور ممکنہ 28ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی وکلا سے ہونے والی حالیہ ملاقات، ان کی بہنوں کی رہائی اور اس کے ملکی سیاست پر مرتب ہونے والے اثرات پر بھی گفتگو کی گئی، جس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ معاملات کے پائیدار حل کے لیے سیاسی مذاکرات پر زور دیا۔
علاوہ ازیں ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا کی موجودہ سیاسی صورتحال اور صوبے میں امن و امان کی مجموعی فضا بھی تفصیلی طور پر زیر بحث آئی، جبکہ ملک کی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال اور دیگر اہم قومی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کو ملک بھر میں قیامِ امن اور سکیورٹی سے متعلق کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ سیاسی حلقوں کی جانب سے ملک میں ’’ری سیٹ‘‘ سے متعلق حالیہ بیانات کے تناظر میں اس ملاقات کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
غزہ میں انسانی صورتحال تباہ کن، اسرائیل فوری اقدامات کرے: روسی وزارت خارجہ
13 November 2026
ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز میں پاکستان کی شرکت پر خوشی ہے، ماریہ زخارووا
13 November 2026
روس یوکرین تنازع کے حل کی کوششیں تیز، امریکی وفد کی شیخ محمد بن زاید سے اہم ملاقات
13 November 2026
تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 25 صحرائی دیہات آفت زدہ قرار
13 November 2026
ایران کے ساتھ معاہدے کی اب کوئی ضرورت نہیں: امریکی صدر کا دو ٹوک اعلان
13 November 2026
آزاد کشمیر میں قیمتی معدنی اور یاقوت کے بڑے ذخائر موجود ہیں: سید افتخار گیلانی
13 November 2026
مستونگ میں بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید
13 November 2026
یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق
13 November 2026