پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے
Web Desk
13 November 2026
پاکستان کے معدنی شعبے میں ایک اہم اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں منرلز انویسٹمنٹ فورم کے موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی عالمی مائننگ اور سرمایہ کاری کمپنیوں کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں ہوئیں اور معدنی ذخائر کی تلاش کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
تقریب کے دوران بین الاقوامی کمپنی ‘آئیون ہو مائنز’ (Ivanhoe Mines) اور ‘ماڑی منرلز’ کے درمیان بلوچستان کے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر کی تلاش کا باضابطہ معاہدہ طے پا گیا، جس پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے خصوصی شرکت کی۔ اس معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں چاغی میں تانبے اور سونے کے قیمتی ذخائر کی تلاش اور علاقے کے معدنی وسائل کی مکمل استعداد کا جائزہ لیں گی۔
منرلز انویسٹمنٹ فورم کی سائیڈ لائنز پر وفاقی وزیر پٹرولیم سے ‘بیرک کارپوریشن’ (Barrick) کے چیئرمین جان تھورنٹن اور کمپنی کی سینئر قیادت نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر جان تھورنٹن نے کہا کہ پاکستان آنا ہمیشہ ان کے لیے خوشی کا باعث ہوتا ہے، جبکہ سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ ملاقات کمپنی کے پاکستان کے ساتھ مسلسل اور مضبوط روابط کی عکاس ہے۔ مزید برآں، علی پرویز ملک سے برطانیہ کی مائننگ و انجینئرنگ کمپنی ‘وئیر’ (Weir) کے چیف ایگزیکٹو اینڈریو نیلسن نے بھی ملاقات کی اور کہا کہ ان کی کمپنی پاکستان میں ریکوڈک منصوبے کے ساتھ ساتھ دیگر معدنی منصوبوں میں بھی اپنی شمولیت بڑھانے کی خواہاں ہے۔
اسی طرح عالمی تجارتی کمپنی ‘ٹریفگورا’ (Trafigura) کے ہیڈ آف میٹلز اینڈ منرلز (مینا) ابراہیم الجزار نے بھی وفاقی وزیر سے ملاقات کر کے پاکستان کے زنک اور بیرایٹ منصوبوں سمیت ایل پی جی، بانڈڈ اسٹوریج اور ریفائنری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر پٹرولیم کی ترکیہ کی معروف کمپنی ‘چالک ہولڈنگ’ کے چیف ایگزیکٹو مصطفیٰ آکسوئے اور رابرٹ فریڈلینڈ کی قیادت میں آئیون ہو مائنز کے وفد سے بھی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں موجود وسیع مواقع سے جوڑنے کا ایک مؤثر اور اہم پلیٹ فارم ہے، اور عالمی کمپنیوں کی یہ بھرپور دلچسپی پاکستان کے معدنی وسائل میں بیرونی سرمایہ کاری کے روشن اور بڑھتے ہوئے امکانات کی عکاس ہے۔
متعلقہ عنوانات
مستونگ میں بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید
13 November 2026
یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق
13 November 2026
ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کمی
13 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف کوپ 31 کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن روانہ
13 November 2026
طارق فضل چودھری نے پی ٹی آئی سے رابطوں بارے حقیقت بتا دی
13 November 2026
وفاقی آئینی عدالت: ایم پی او کیسز کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر
13 November 2026
ایرانی وارننگ نظرانداز کرنے پر دو آئل ٹینکرز میں دھماکے اور آتشزدگی کا دعویٰ
13 November 2026
میکسیکو نے تارکین وطن نہ روکے تو معاشی پابندیاں سخت کردیں گے، ٹرمپ
13 November 2026