LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
غزہ میں انسانی صورتحال تباہ کن، اسرائیل فوری اقدامات کرے: روسی وزارت خارجہ ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز میں پاکستان کی شرکت پر خوشی ہے، ماریہ زخارووا روس یوکرین تنازع کے حل کی کوششیں تیز، امریکی وفد کی شیخ محمد بن زاید سے اہم ملاقات تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 25 صحرائی دیہات آفت زدہ قرار ایران کے ساتھ معاہدے کی اب کوئی ضرورت نہیں: امریکی صدر کا دو ٹوک اعلان آزاد کشمیر میں قیمتی معدنی اور یاقوت کے بڑے ذخائر موجود ہیں: سید افتخار گیلانی ملکی سیاست میں ’’ری سیٹ‘‘ کی گونج، صدر مملکت سے محسن نقوی کی اہم ملاقات مستونگ میں بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید یو اے ای کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 افراد جاں بحق ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 58 لاکھ ڈالر کی کمی پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے وزیراعظم شہباز شریف کوپ 31 کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن روانہ طارق فضل چودھری نے پی ٹی آئی سے رابطوں بارے حقیقت بتا دی وفاقی آئینی عدالت: ایم پی او کیسز کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر ایرانی وارننگ نظرانداز کرنے پر دو آئل ٹینکرز میں دھماکے اور آتشزدگی کا دعویٰ

ایران کے ساتھ معاہدے کی اب کوئی ضرورت نہیں: امریکی صدر کا دو ٹوک اعلان

Web Desk

13 November 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ایران کے ساتھ کسی بھی نئے معاہدے کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مؤقف اختیار کیا کہ امریکا کے پاس ایران کے منجمد شدہ سیکڑوں ارب ڈالر اور آبنائے ہرمز کا کنٹرول موجود ہے، اس لیے واشنگٹن کو تہران کے ساتھ کسی معاہدے کی حاجت نہیں۔

علاوہ ازیں داخلی سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ امریکا کی ڈیموکریٹ ریاستیں شدید بدانتظامی اور کرپشن کا شکار ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ منی سوٹا، کیلیفورنیا اور الینوائے جیسی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہو رہی ہے، جس کے تدارک کے لیے انہوں نے نائب صدر جے ڈی وینس کو ڈیموکریٹس کے زیرِ انتظام شہروں میں مبینہ کرپشن کی باقاعدہ تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔