میکسیکو نے تارکین وطن نہ روکے تو معاشی پابندیاں سخت کردیں گے، ٹرمپ
Web Desk
13 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب بڑھنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کے قافلوں کو فوری طور پر روکا جائے، بصورت دیگر میکسیکو سے درآمدات پر عائد محصولات (ٹیرف) دوگنا کر دیے جائیں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ (Truth Social) پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کو ہرگز داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ حالیہ امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کے بعد سرحد کی جانب بڑھنے والے تارکینِ وطن کے قافلے ایک بار پھر متحرک اور سرگرم ہو گئے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ان قافلوں کی روک تھام اور سرحدی تحفظ یقینی بنانے کے لیے میکسیکو کی حکومت، امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر اور امریکی بارڈر پیٹرول حکام کو باضابطہ طور پر آگاہ اور الرٹ کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے معدنی شعبے میں اہم پیش رفت، تانبے اور سونے کی تلاش کا معاہدہ طے
13 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف کوپ 31 کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن روانہ
13 November 2026
طارق فضل چودھری نے پی ٹی آئی سے رابطوں بارے حقیقت بتا دی
13 November 2026
وفاقی آئینی عدالت: ایم پی او کیسز کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر
13 November 2026
ایرانی وارننگ نظرانداز کرنے پر دو آئل ٹینکرز میں دھماکے اور آتشزدگی کا دعویٰ
13 November 2026
فن لینڈ کا روسی کھلاڑیوں سمیت شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
13 November 2026
نیویارک کے علاقے بروکلین میں تین منزلہ عمارت منہدم، 4 افراد ہلاک، 19 زخمی
13 November 2026
عوام کیلئے خوشخبری، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار
12 November 2026