LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست جڑواں شہروں میں شدید بارش، رین ایمرجنسی نافذ، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند

اینڈرائیڈ فون کی ایسی خفیہ سیٹنگ جو اسٹوریج کے مسئلے کا بہترین حل ثابت ہوتی ہے

Web Desk

1 November 2025

یعنی کچھ ایپس ایسی ہوتی ہیں جن کو آپ روزانہ استعمال کرتے ہیں، کچھ ایسی ہوتی ہیں جن کو کبھی کبھار اوپن کرتے ہیں۔

چونکہ ایسی ایپس کبھی کسی کام آچکی ہوتی ہیں تو بیشتر افراد انہیں فون میں انسٹال رکھتے ہیں یا اکثر بھول ہی جاتے ہیں کہ ڈیوائس میں کون کون سی ایپس موجود ہیں۔اس کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ فون کی اسٹوریج بھرنے لگتی ہے، چاہے آپ ایپ کو استعمال نہ بھی کریں۔ایسی ایپس کو ڈیلیٹ بھی کیا جاسکتا ہے مگر جب ضرورت ہو تو پھر انسٹال کرنا پڑتا ہے اور یہ بھی ہر فرد کو پسند نہیں ہوتا۔مگر اس مسئلے کا حل لگ بھگ ہر اینڈرائیڈ فون کی ایسی سیٹنگ میں موجود ہے جس کا بیشتر افراد کو علم ہی نہیں ہوتا۔یہ ہے ایپ آرکائیو فیچر جو ایپ کے مختلف حصوں جیسے عارضی فائلز، پرمیشنز اور سافٹ وئیر وغیرہ کو فون سے غائب کردیتا ہے، مگر ایپ ڈیوائس میں موجود ہوتی ہے۔ایسا ہونے پر ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکتا مگر اسٹوریج بڑھ جاتی ہے۔ضرورت پڑنے پر آپ ایپ کو دوبارہ اس کی اصل شکل میں ری اسٹور کرسکتے ہیں۔ایپ کو آرکائیو کرنا اسمارٹ فون کو فیکٹری ری سیٹ کیے بغیر صاف رکھنے کا آسان ترین طریقہ ہے