نیویارک میں چھوٹا مسافر طیارہ دریا میں گر کر تباہ، معجزاتی طور پر تمام افراد بحفاظت ریسکیو، ویڈیو سامنے آگئی
Web Desk
5 July 2026
امریکا میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ دریا میں گر کر تباہ ہو گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، یہ حادثہ نیویارک کے علاقے ایسٹ ریور میں پیش آیا، جہاں ایک سی پلین (پانی پر اترنے والا طیارہ) نے اتوار کی صبح ہنگامی لینڈنگ کی۔ لینڈنگ کے دوران طیارہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا، جس کے باعث وہ پانی میں شدید ہچکولے کھانے لگا اور تقریباً الٹنے کے قریب پہنچ گیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ تیز لہروں کے درمیان پانی میں ڈول رہا ہے جبکہ امدادی کشتیاں تیزی سے موقع پر پہنچ رہی ہیں۔ نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ اور دیگر امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے طیارے میں سوار افراد کو بحفاظت ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
حکام کے مطابق، اس حادثے میں دو مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی، جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ طیارے کے دریا میں گرنے اور ہنگامی لینڈنگ کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن
5 July 2026
صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس
5 July 2026
امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی
5 July 2026
امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش
5 July 2026
امریکہ کا 250واں یومِ آزادی: اسلام آباد اور لاہور کی تاریخی عمارات امریکی پرچم کے رنگوں سے جگمگا اٹھیں
5 July 2026
مشرقی امریکا میں گرمی اور ہیٹ ویو سے 25افراد ہلاک
5 July 2026
نیویارک میں یومِ آزادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی
5 July 2026
امریکا آج دنیا بھر میں امید کی کرن، اسے کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
5 July 2026