ایس سی او نے افتخار آباد اور بھمبر میں 4G سروسز متعارف کرا دیں
Web Desk
13 April 2026
اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے آزاد کشمیر کے علاقے افتخار آباد، بھمبر میں ڈیجیٹل انقلاب کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کو 2G سے ہائی سپیڈ 4G پر اپ گریڈ کر دیا ہے۔ اس اپ گریڈیشن کے نتیجے میں اب صارفین کو نہ صرف ہموار کنیکٹیویٹی اور مضبوط سگنلز میسر ہوں گے بلکہ تیز رفتار ڈیٹا سروس بھی دستیاب ہوگی۔ ایس سی او کی جانب سے فراہم کردہ ان جدید سہولیات سے مقامی طلبہ، کاروباری شخصیات اور عام صارفین یکساں طور پر مستفید ہو سکیں گے۔
اہلِ علاقہ نے 4G سروس کے آغاز پر ایس سی او اور ڈی جی ایس سی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے علاقے کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 2G سروس کی وجہ سے انہیں انٹرنیٹ کے استعمال، تعلیمی سرگرمیوں اور آن لائن کام کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ سست رفتار انٹرنیٹ کی وجہ سے ڈیجیٹل سروسز متاثر ہوتی تھیں اور کام میں تاخیر معمول بن چکی تھی، تاہم اب تیز رفتار انٹرنیٹ کی بدولت ان کے آن لائن امور زیادہ مؤثر، ہموار اور بروقت مکمل ہو رہے ہیں۔
ایس سی او کے حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد دور افتادہ علاقوں کو جدید ڈیجیٹل دنیا سے جوڑنا اور مقامی معیشت کو سہارا دینا ہے۔ 4G کی فراہمی سے علاقے میں ای-کامرس اور آن لائن تعلیم کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جس سے نوجوان نسل کو عالمی منڈی تک رسائی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ ضلعی انتظامیہ اور مقامی سماجی حلقوں نے ایس سی او کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دیگر علاقوں میں بھی نیٹ ورک کی بہتری کا عمل اسی تیزی سے جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
ایپل نے پہلی بار پاکستان میں گورنمنٹ افیئرز کیلئے اپنا نمائندہ تعینات کردیا
14 September 2026
صارفین کا ڈیجیٹل ڈیٹا خاموشی سے بڑے پیمانے پر جمع کیے جانے کا انکشاف
14 September 2026
واٹس ایپ نے سٹیٹس فیچر میں اہم سہولت متعارف کرا دی
14 September 2026
گلگت بلتستان میں فائیو G سروس کا کامیاب تجربہ
13 September 2026
یوٹیوب پروفائل محفوظ رکھنے کے لئے نیا فیچر متعارف
13 September 2026
ڈیجیٹل اثاثوں کے مؤثر ضابطے کے لیے عالمی تعاون ناگزیر ہے: بلال بن ثاقب
13 September 2026
حوثیوں نے جدید میزائل بنانے کیلئے اے آئی کا استعمال کیا، رپورٹ میں انکشاف
13 September 2026
آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئے ہنرمند افرادی قوت کی تیاری ترجیح ہے: شزا فاطمہ
12 September 2026