آزاد کشمیر، جی بی میں سست انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز میں خلل کی وجوہات سامنے آگئیں
Web Desk
6 June 2026
مظفرآباد/گلگت: آزاد جموں و کشمیر (AJK) اور گلگت بلتستان (GB) میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری سست انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سروسز میں تعطل کی اصل اور ہولناک وجوہات باقاعدہ طور پر سامنے آ گئی ہیں۔
اسپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (SCO) کی ایک اہم دستاویز کے مطابق، گزشتہ سال جولائی اور اگست 2025 کے دوران آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہونے والی شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے تباہ ہونے والا مواصلاتی انفراسٹرکچر تاحال مکمل طور پر بحال نہیں کیا جا سکا، جس کے باعث نیٹ ورک بری طرح متاثر ہے۔
ایس سی او دستاویز کے مینوئل کے مطابق متاثرہ علاقوں کی موجودہ پوزیشن درج ذیل ہےقدرتی آفات سے تباہ ہونے والے مواصلاتی نیٹ ورکس کو اس وقت ہنگامی بنیادوں پر دستیاب وسائل کے تحت عارضی انتظامات کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔ عارضی بحالی کے یہ اقدامات مستقل حل نہیں ہیں، جس کی وجہ سے یہ سسٹم بار بار خرابیوں کا شکار ہو رہے ہیں اور نیٹ ورک پر رش اور دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے۔متاثرہ اضلاع میں متعدد مواصلاتی نظام اب بھی اپنی انتہائی کم استعداد (Capacity) پر کام کر رہے ہیں، جو انٹرنیٹ کی سست رفتاری اور سروسز میں خلل کی بنیادی وجہ ہے۔
دستاویز میں سیلاب اور بارشوں کے باعث مواصلاتی تنصیبات کو پہنچنے والے بڑے پیمانے پر نقصانات کا تفصیلی مینوئل جاری کیا گیا ہے آپٹیکل فائبر اور ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ 464.4 ملین روپے لگایا گیا ہے، جس میں 40 کلومیٹر زیر زمین اور 60 کلومیٹر فضائی آپٹیکل فائبر کیبل شامل ہے۔باغ۔ریڑہ، ہنزہ۔سوست، کوٹلی۔راولاکوٹ اور اوچھڑ نالہ۔داسو ڈیم کے اہم فائبر لنکس کو شدید نقصان پہنچا۔نقصانات میں 1000 پولز، ان کے متعلقہ آلات اور 54 کلومیٹر کاپر کیبل کی مکمل تباہی بھی شامل ہے۔ایس سی او کی 25 ٹیلی کام سائٹس پر قائم سول ورکس انفراسٹرکچر سیلاب کی زد میں آیا، جس کی مالیت 200 ملین روپے ہے۔ اس کے علاوہ 15 شمسی توانائی (Solar) کے سسٹمز اور 25 ارتھنگ پوائنٹس بھی تباہ ہوئے، جس سے پورے نظام کی کارکردگی متاثر ہوئی۔
ایس سی او (SCO) نے واضح کیا ہے کہ عارضی طور پر بحال کی گئی خدمات خطے کے شہریوں کی ضروریات کے لیے کافی نہیں ہیں۔ مواصلاتی نیٹ ورک کی مستقل بحالی، نظام کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کرنے اور بڑے پیمانے پر ہونے والے ان نقصانات کے ازالے کے لیے تنظیم نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) سے فوری طور پر 1018.4 ملین روپے کے اضافی فنڈز جاری کرنے کا باقاعدہ مطالبہ کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی پہلی چاند گاڑی ’’جناح ون‘‘ کب چاند پر اترے گی، تاریخ کا اعلان
2 October 2026
گوگل نے نیا طاقتور اے آئی ماڈل ’جیمنائی 4 آرگون‘ متعارف کرا دیا
2 October 2026
امریکی حکومت کا نیا AI پورٹل ‘America.gov’ لانچ، جیمنائی اور گرک ماڈلز سے لیس چیٹ بوٹ متعارف
2 October 2026
دبئی میں بلاک چین لائف 2026ء، کرپٹو اور اے آئی دنیا کا بڑا اجتماع
1 October 2026
سائنسدان 3 لاکھ 15 ہزار سال قدیم انسان کا ڈیجیٹل چہرہ تشکیل دینے میں کامیاب
1 October 2026
بچوں میں سوشل میڈیا کا استعمال روکنے اور عمر کی تصدیق کا اختیار نہیں: پی ٹی اے
1 October 2026
فولڈ ایبل آئی فون کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف!
1 October 2026
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026