LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا الرٹ جاری

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی کی جانب اہم سنگ میل

Web Desk

20 April 2026

آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے دشوار گزار اور دور دراز علاقوں کو عالمی ڈیجیٹل نقشے پر لانے کے لیے ایک بڑے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO) کے تحت جاری اس مشن کا مقصد دونوں خطوں میں 4G سروسز کی فراہمی اور نیٹ ورک کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 47 نئے 4G ٹاورز نصب کیے جا رہے ہیں، جن میں سے 11 ٹاورز کی تنصیب کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جبکہ 87 میں سے 53 پرانی سائٹس کو اپ گریڈ کر کے وہاں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق، کنیکٹیویٹی کے اس وسیع منصوبے کو دسمبر 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس سے نہ صرف مواصلاتی نظام بہتر ہوگا بلکہ پسماندہ علاقوں میں آن لائن تعلیم، ای کامرس اور روزگار کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔ اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ‘ڈیجیٹل پاکستان’ کے وژن کے تحت ان پہاڑی علاقوں کے عوام کو وہ تمام جدید سہولیات فراہم کرے گی جو بڑے شہروں کو میسر ہیں۔