LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کے کیف میں فضائی حملے، 6 افراد ہلاک، 59 زخمی برطانوی ایئربیس سے بی ون بمبار طیارے احتیاطی طور پر واپس بلائے: جے ڈی وینس روس میں طاعون کے ممکنہ کیس کا بغور جائزہ لے رہے ہیں: امریکی صدر سائبیریا میں سائنسی تجربہ گاہ میں خاتون محقق کی ہلاکت، علاقے میں شدید خوف و ہراس روشنی سے دماغی خلیوں کو کنٹرول کرنے والی تحقیق پر 3 سائنس دانوں کو نوبیل انعام اسرائیل کی فائرنگ اور گولہ باری سے 2 بچوں سمیت 6 فلسطینی زخمی عراقی شہر کرکوک میں داعش کے حملے، ایک پولیس اہلکار ہلاک، 4 زخمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت مسلسل ریکارڈ کم سطح پر برقرار نیوزی لینڈ کی حکمران نیشنل پارٹی کی عوامی حمایت کم ہو کر 25.9 فیصد رہ گئی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد پہنچ گئے ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ سعودی آرامکو نے ایشیا کے لیے خام تیل سستا کردیا، قیمتیں 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں آبنائے ہرمز میں بحری ٹینکر نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آگیا، جہاز میں آگ بھڑک اٹھی حوثیوں کا سعودی دارالحکومت ریاض کے ائیرپورٹ اور آرامکو ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ میرا ذاتی خیال ہے اماراتی طیارہ واقعے کا ذمہ دار ایران ہے: ٹرمپ

برف پانی پر کیوں تیرتی ہے؟ دیرینہ معمہ حل ہوگیا!

Web Desk

30 March 2026

اسٹاک ہوم: سویڈن کی اسٹاک ہوم یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسی سائنسی پیش رفت کی ہے جو پانی کے بارے میں ہماری بنیادی سمجھ کو بدل سکتی ہے۔ ماہرین نے بالآخر اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ پانی 39 ڈگری فارن ہائیٹ (4 ڈگری سیلسیس) سے نیچے ٹھنڈا ہونے پر سکڑنے کے بجائے پھیلنے کیوں لگتا ہے اور برف پانی پر کیوں تیرتی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر اینڈرز نیلسن کی سربراہی میں کام کرنے والی ٹیم نے ایکس رے لیزرز کی مدد سے انتہائی کم درجہ حرارت یعنی منفی 81 ڈگری فارن ہائیٹ (منفی 63 ڈگری سیلسیس) اور شدید دباؤ پر ایک پوشیدہ ’لیکویڈ-لیکویڈ کریٹیکل پوائنٹ‘ دریافت کیا ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں پانی دو مختلف مائع حالتوں کے درمیان تبدیل ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اس کی کثافت (Density) کم ہو جاتی ہے اور وہ پھیلنے لگتا ہے۔

ڈاکٹر نیلسن کے مطابق، یہ مشاہدہ برف جمنے سے پہلے کی اس ‘ناقابلِ تصور رفتار’ پر کیا گیا جہاں مائع کی ایک نئی حالت (Critical State) ابھرتی ہے۔ یہ دریافت نہ صرف طبیعیات کے بنیادی اصولوں کو سمجھنے میں مدد دے گی بلکہ اس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ سرد موسم میں جھیلوں اور سمندروں کے اوپر برف کی تہہ کیوں بنتی ہے جو نیچے موجود آبی زندگی کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔