LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کیخلاف کسی بھی طاقت کا اتحاد ناکامی سے دوچار ہوگا: ترجمان ایرانی فوج شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر مشاورت صدر پوتن کی امریکہ میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوا: کریملن پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار پاکستان میں انتظامی یونٹس بنانے کے حوالے سے غور کرنا چاہئے: خواجہ آصف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کو یوم فتح کی چھٹی سالگرہ پر مبارکباد شادی اور بچے پیدا کرنے کی ہمت کریں: پوپ لیو کی جنوبی امریکا میں نوجوانوں کو نصیحت سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک اور 2 کروز میزائل تباہ کر دیے ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کی تین جامعات کا دورہ، طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشستیں ٹرمپ کا سیاسی انتقام لینے اور دھمکیاں دینے پر ڈیموکریٹس کے خلاف تحقیقات کا حکم فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست صدر اور وزیراعظم کا دیوالی پر ملک میں اتحاد، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر زور امریکی فوج کا بحیرۂ عمان میں تجارتی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا کل سے آغاز: بابر اعظم اور کوشال مینڈس اپنی ٹیموں کی قیادت کریں گے

سائنسدانوں نے فیوژن انرجی سے متعلق اہم کامیابی حاصل کرلی

Web Desk

8 January 2026

چین میں سائنسدانوں نے فیوژن انرجی کے شعبے میں ایک اہم کامیابی حاصل کر لی ہے جو آئندہ نسل کی توانائی کے ذرائع کو سمجھنے میں حائل بڑی رکاوٹوں میں سے ایک کو عبور کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز سے تعلق رکھنے والی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ان کے تجرباتی نیوکلیئر ری ایکٹر، جسے “مصنوعی سورج” کا نام دیا گیا ہے، نے پلازمہ کی ایسی بلند کثافت حاصل کر لی ہے جسے ماضی میں ناممکن سمجھا جاتا تھا۔ یہ پیشرفت نیوکلیئر فیوژن کو عملی توانائی کے طور پر استعمال کرنے کی سمت ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

نیوکلیئر فیوژن ایسا عمل ہے جو کسی نقصان دہ فضلے کے بغیر تقریباً لامحدود توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ وہی قدرتی عمل ہے جو سورج میں مسلسل جاری رہتا ہے، تاہم زمین پر اسی عمل کو بڑے پیمانے پر مستحکم انداز میں دہرانا سائنسدانوں کے لیے ہمیشہ ایک بڑا چیلنج رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں اس میدان میں نمایاں پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے۔ انہی کامیابیوں میں شامل ایک اہم سنگِ میل گزشتہ سال اس وقت عبور کیا گیا جب چین کے مصنوعی سورج نے پہلی بار ایک ہزار سیکنڈ سے زائد عرصے تک کامیابی سے کام کیا، تاہم بعد ازاں یہ ریکارڈ فرانس کی ویسٹ (WEST) فیوژن مشین نے توڑ دیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پلازمہ کی زیادہ کثافت کا حصول فیوژن ری ایکٹرز کو زیادہ مؤثر اور مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، جو مستقبل میں صاف، محفوظ اور پائیدار توانائی کے حصول کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔