سعودی خاتون نے بصارت سے محروم افراد کے لیے سمارٹ شوز تیار کرلیے
Web Desk
12 December 2025
سعودی عرب میں ایک خاتون نے بصارت سے محروم افراد کے لیے سمارٹ شوز تیار کر لیے ہیں جنہیں سعودی اتھارٹی فار انٹلیکچوئل پراپرٹی نے نیشنل میڈیکل انووینشن کے طور پر رجسٹر کرلیا ہے۔
سعودی خاتون موجد ابتسام صالح العنمی کے نام پر رجسٹر ہونے والے سمارٹ شوز میں ایسے سینسرز نصب کیے گئے ہیں جن سے بصارت سے محروم افراد کو سہولت ہو گی اور ان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا۔سمارٹ شوز استعمال کرنے والے افراد کو چلتے ہوئے کسی بھی رکاوٹ کا سامنا کرنے پر شوز میں نصب حساس سینسرز انہیں مطلع کرسکیں گے۔حساس سینسرز کسی معمولی سی رکاوٹ کو بھی نوٹ کرتے ہی سگنل دیں گے جبکہ وائبریٹر بھی موجود ہے جو وارننگ سگنل سمارٹ فون کو ارسال کردے گا جس سے شوز پہننے والے شخص کو احساس ہو جائے گا اور وہ اپنا راستہ درست کرسکے گا۔
متعلقہ عنوانات
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026
پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر
3 July 2026
انٹرنیٹ کو بھی بنیادی سروس قرار دینے پر غور، وزارت آئی ٹی کا قانونی جائزہ مکمل
3 July 2026
زمین کو سیارچے سے بچانے کے لیے ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی تجویز
2 July 2026