LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
گولہ بارود اور ہتھیاروں کا ذخیرہ موجودہ ضروریات سے کہیں زیادہ ہے، ٹرمپ ایران امریکا جنگ میں وقفے سے خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا رانا ثنا اللہ نے ایل اے 10 کوٹلی میں انتخاب روکنے کا مطالبہ کر دیا دشمن اب دباؤ کے ذریعے ایرانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، مشیر سپریم لیڈر ایران نے لبنانی جنگجوؤں کا دفاع اپنی سٹریٹجک پالیسی کا حصہ بنا لیا ہے، ایرانی سپریم لیڈر کراچی: جمالی پل کے قریب منی ٹرک نے شہریوں کو کچل ڈالا، 3 افراد جاں بحق آبنائے ہرمز سے گزرنے والا آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ بھارتی وزیرِ دفاع کے کشمیر سے متعلق اشتعال انگیز بیانات، پاکستان کی شدید مذمت لیگی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، مریم اورنگزیب کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، مسلح افواج کے سربراہان کا خراج عقیدت جنوبی افریقہ میں فائرنگ، دو سگے بھائیوں سمیت چار پاکستانی جاں بحق یوکرین نے اسرائیل کے کہنے پر ایرانی جہاز کو نشانہ بنایا: عباس عراقچی بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملے ایرانی ایجنڈے کی تکمیل ہیں: یمنی وزیراعظم ٹرمپ نے ایران کو سفارتکاری کا موقع دینے کیلئے حملے روکے: مائیک والٹز

حوثیوں کی بندرگاہیں بند کرنیکی دھمکی، سعودیہ کا خطے میں شدید کشیدگی کے خدشات کا اظہار

Web Desk

21 July 2026

سعودی عرب نے یمن کے حوثی گروپ کے ان بیانات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے جن میں گروپ نے سعودی عرب پر یمن کا محاصرہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سعودی بندرگاہوں تک بحری آمدورفت کو روکنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک باضابطہ بیان میں حوثیوں کے ان تمام الزامات کو مکمل طور پر “بے بنیاد” قرار دیا گیا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ سعودی عرب خطے میں بحری نقل و حرکت اور بین الاقوامی تجارت کی سلامتی کے لیے اپنی تمام تر ذمہ داریوں کو پورا کرتا رہے گا۔ دوسری جانب، حوثی گروپ کی طرف سے سعودی عرب کے خلاف بحری پابندیوں اور ناکہ بندی کی اس تازہ دھمکی کے بعد خطے میں کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال میں مزید اضافے کے شدید خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔