LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان ایران اور قطری حکام کی دوحہ میں بیٹھک، بحری تجارت بحال کرنے کا اعلان

استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت کے فوراً بعد سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو بڑا عہدہ مل گیا

Web Desk

4 July 2026

استحکامِ پاکستان پارٹی (IPP) میں شمولیت اختیار کرنے والے آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو پارٹی میں اہم ترین تنظیمی عہدے سے نواز دیا گیا ہے۔

پارٹی قیادت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سردار تنویر الیاس کو استحکامِ پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کا صدر مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ نثار عنصر ابدالی کو کشمیر چیپٹر کا جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سردار تنویر الیاس نے وفاقی وزیر اور استحکامِ پاکستان پارٹی کے سربراہ عبدالعلیم خان سے ایک اہم ملاقات کی تھی، جس کے بعد انہوں نے اپنے قریبی سیاسی ساتھیوں سمیت باضابطہ طور پر آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق سردار تنویر الیاس کو صدارت کا قلمدان سونپے جانے سے آزاد کشمیر کی سیاست میں استحکامِ پاکستان پارٹی کا گراف مضبوط ہونے کا امکان ہے۔