LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو بروقت اقدام ہے، وزیراعظم شہباز شریف ایک ہی الزام پر ایف آئی اے دوبارہ انکوائری نہیں کرسکتی: عدالت فیلڈ مارشل کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم خیبر پختونخوا اسمبلی میں ارکان کی گرفتاری کا طریقہ کار واضح، سپیکر کی اجازت لازمی افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا امریکا کے ساتھ براہ راست بات اعتماد کے شدید فقدان کے باعث ممکن نہیں: ایرانی صدر کانگو میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 فوجی افسران ہلاک امریکا سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گے امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی، افغانستان جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا، بھارت میں اسلام دشمنی سر چڑھ کر بولنے لگی

سارہ عمیر کی نئی ریل، کرینہ کپور سے مشابہت پر سوشل میڈیا پر بحث

Web Desk

23 December 2025

پاکستانی ٹی وی کی معروف اداکارہ سارہ عمیر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔ کم عمری میں ڈراموں سے کیریئر شروع کرنے والی سارہ عمیر نے 2008 میں پی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل تھوڑا سا آسماں سے شروعات کی اور بعد میں نجی ٹی وی شو دیسی کڑیاں کی فاتح بھی رہیں۔

2014 تک شوبز میں سرگرم رہنے کے بعد سارہ عمیر نے معروف ہدایتکار محسن طلعت سے شادی کے بعد میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کی، اور بعد میں ان کی علیحدگی ہوئی۔

حال ہی میں سارہ عمیر کی ایک نئی ریل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہوں نے بالی ووڈ گانے تیرے لیے ہی بنی ہوں پر ویڈیو بنائی۔ صارفین نے اس ریل میں ان کے انداز اور اسٹائل کو 90 کی دہائی کی بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور سے مشابہ قرار دیا۔

سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل میں کچھ نے اس مشابہت کو سراہا، جبکہ کچھ نے تنقید کی کہ کسی کی نقل کرنے کے بجائے اپنا منفرد انداز اپنانا چاہیے۔ متعدد مداحوں نے سارہ عمیر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں کرینہ کپور سے بھی زیادہ خوبصورت قرار دیا۔