LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک میں بھی شامل ہوں گے: ترک صدر کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی میں پاک امریکا تعلقات کو خراج تحسین کی تاریخی قرارداد منظور امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک آسٹریا: روسی دفاعی صنعت کو سامان کی فراہمی پر 2 بیلا روسی شہریوں کو سزا سنا دی گئی امریکہ میں جعلی شادیوں کے ذریعے امیگریشن فراڈ کا بڑا سکینڈل بے نقاب کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی، ٹرمپ امریکا کی جانب سے جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش پر ایران کی سخت ردعمل کی دھمکی عراق نے اکتوبر تک غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی ختم کرنےکا عزم ظاہر کر دیا ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا ایرانی عدالت نے اسرائیلی اور امریکی مفادات کیلئےکام کرنےکے الزام میں خاتون صحافی کو 15 سال قید کی سزا سنادی انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر حملے کی سازش کی اسرائیلی رپورٹ جعلی ہے، ترک حکام امریکا کے وفاقی بجٹ خسارے میں ریکارڈ اضافہ کانگریس رکنِ الہان عمر نے مینیسوٹا سے ڈیموکریٹک پرائمری جیت لی بجلی صارفین پر اگلے 3 ماہ کیلئے 23 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل پیپلزپارٹی نے آزادکشمیر کے الیکشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی: طارق فضل چودھری

شعیب سے طلاق کے بعد ثانیہ کو گھبراہٹ کے دورے پڑے، فرح خان

Web Desk

13 November 2025

بالی ووڈ کی معروف کریوگرافر اور فلم ساز فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے طلاق کے بعد گھبراہٹ اور خوف کے دورے پڑے۔

ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے اپنی دوست اور فلم ساز فرح خان سے ان کے یوٹیوب شو سرونگ اٹ اپ ود ثانیہ میں گفتگو کی۔ 39 سالہ بھارتی ٹینس لیجنڈ ثانیہ مرزا نے اس موقع پر سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے اپنی علیحدگی پر بھی بات کی۔ فرح خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اس گفتگو کے دوران خود محسوس کیا کہ ثانیہ اس مشکل وقت میں گھبراہٹ کے دوروں (پینک اٹیکس) کا شکار رہتی تھیں۔ واضح رہے کہ جنوری 2024 میں سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شعیب ملک نے اپنی 14 سالہ ازدواجی زندگی کے خاتمے کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں:فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈ منسوخ نہ کرانے پر کیا سزا ہوگی؟ گفتگو کے دوران ثانیہ کے بارے میں یہ باتیں اس وقت شروع ہوئیں جب فرح خان نے اپنے ماضی پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کس طرح ان کے خاندان کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے والد کامران خان کی فلم باکس آفس پر ناکام ہوئی۔
فرح کے مطابق وہ اس وقت 5 سے 6 برس کی تھیں اور بہت ناز و نعم میں پلی لاڈلی اور ضدی بیٹی تھیں، جس کے بعد آنے والے وقت میں مشکل بھی دیکھا، اس کا ذمہ دار انڈسٹری کو نہیں ٹھہراتی کیونکہ یہ ہر شعبے میں ہوتا ہے۔ اگر آپ ناکام ہیں تو لوگ آپ کے پاس نہیں آئیں گے۔ گفتگو نے اس وقت جذباتی رخ اختیار کیا جب ثانیہ نے سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے طلاق کے بعد ایک اکیلی ماں کے طور پر درپیش مشکلات کے بارے میں بات کی۔