LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (JCP) کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کابینہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس، پی این ایس سی بورڈ کو مضبوط بنانے پر اتفاق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 59 روپے تک کمی ہوگی: اسحاق ڈار امریکہ کے ڈھائی سو سالہ جشنِ آزادی پر اسلام آباد میں ‘آرٹس انٹرپرینیورشپ نمائش’ کا انعقاد؛ پاک آٹھ عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا فلسطین پر مشترکہ مذمتی اعلامیہ جاری وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی ایران امریکا معاہدہ: قومی اسمبلی میں اظہار تشکر کی قرارداد منظور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا پہلا ٹریڈنگ سیشن شدید مندی کا شکار آج تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا جائے گا: وزیراعظم صدر مملکت نے سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹسز کے دورۂ روس کی منظوری دیدی چیئرمین پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز اسلم آر خان انتقال کرگئے نائجر کے ہوئی اڈے پر شدت پسندوں کا حملہ، 35 افراد ہلاک پاسپورٹ کے اجراء کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا فیصلہ گورنر پنجاب کی پی پی پارلیمنٹیرینز سے ملاقات، عوامی مسائل پر آواز اٹھانے کی ہدایت سلامتی کونسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: پاکستان

شوہر گھر میں جنات لے آئے، ثنا عسکری کا دلچسپ انکشاف

Web Desk

11 March 2026

پاکستانی اداکارہ ثنا عسکری نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے شوہر اور جنات سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سنایا جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔

ثنا عسکری کی شادی فنکار منہاج عسکری سے ہوئی ہے۔ دونوں اپنے اپنے شعبوں میں کامیاب کیریئر رکھتے ہیں۔ اداکارہ اپنی خوش مزاج شخصیت کے باعث مختلف مارننگ شوز میں شرکت کرتی رہتی ہیں اور اکثر اپنی ذاتی زندگی کے دلچسپ تجربات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔حال ہی میں وہ معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر کو ڈراؤنی کہانیاں بنانے اور سنانے کا خاص شوق ہے۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنے گھر میں ایک اسٹوڈیو بھی بنا رکھا ہے جہاں وہ خوفناک کہانیوں پر مبنی ویڈیوز تیار کرتے ہیں۔ثنا عسکری نے بتایا کہ ان کا بیٹا بھی اب بڑا ہو رہا ہے اور وہ اکثر اپنے والد کے اس کام میں دلچسپی لیتا ہے، کبھی کبھار دونوں مل کر انہیں ڈرانے کی کوشش بھی کرتے ہیں جس سے گھر کا ماحول مزید دلچسپ ہو جاتا ہے۔اداکارہ نے ایک عجیب واقعہ بھی بیان کیا۔ ان کے مطابق چند ماہ قبل انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے گھر میں کسی نے انہیں ان کے شوہر کی آواز میں پکارا ہو، حالانکہ اس وقت ان کے شوہر وہاں موجود نہیں تھے۔ثنا عسکری نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ لگتا ہے ان کے شوہر نے گھر کا ماحول ہی ایسا بنا دیا ہے جو “جنات کے لیے دوستانہ” ہو گیا ہے، جس پر پروگرام میں موجود افراد بھی ہنس پڑے