LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی سے اسرائیل جانے والی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے پی حکومت گورننس اور دہشت گردی روکنے میں مکمل ناکام، سیاست کو زندگیوں پر ترجیح دی جا رہی ہے: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ FIA انسداد دہشت گردی ونگ کی بڑی کارروائی، افغانیوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے والا نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی

سام سنگ کا اپنی دو ایپس بند کرنے کا فیصلہ

Web Desk

8 September 2026

سیول: ٹیکنالوجی شعبے کی معروف عالمی کمپنی سام سنگ نے اپنی دو مقبول آگمنٹڈ ریئلٹی (اے آر) ایپس “اے آر ڈُوڈل” (AR Doodle) اور “کوئک میژر” (Quick Measure) کو مکمل طور پر بند کرنے کا باضابطہ فیصلہ کیا ہے۔

گلیکسی ایپ اسٹور پر جاری اپ ڈیٹ کے مطابق صارفین 31 دسمبر 2026 کے بعد ان دونوں ایپس کو اسٹور سے ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکیں گے۔ سام سنگ نے نئے فلیگ شپ ماڈلز بشمول گلیکسی زیڈ فولڈ 8 میں ان ایپس کی سپورٹ پہلے ہی ختم کر دی ہے، جبکہ یہ تبدیلی آئندہ ون یو آئی 9 (One UI 9) سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ساتھ مزید نمایاں ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ ‘اے آر ڈُوڈل’ کیمرے کے ذریعے 3D ڈرائنگ اور ورچوئل اسکچنگ کی سہولت فراہم کرتی تھی، جبکہ ‘کوئک میژر’ فون کے کیمرے کی مدد سے کسی بھی چیز کا سائز اور فاصلہ ماپنے کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔ کمپنی کے مطابق جن صارفین کے فونز میں یہ ایپس پہلے سے موجود ہیں، وہ اپنے موجودہ سافٹ ویئر ورژنز کی سپورٹ کے مطابق ان کا استعمال جاری رکھ سکیں گے۔