سام سنگ نے دنیا کا سب سے بڑا ٹی وی نمائش کیلئے پیش کر دیا
Web Desk
10 January 2026
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے کنزیومر الیکٹرونکس شو (CES 2026) میں 130 انچ اسکرین والا جدید مائیکرو آر جی بی ٹی وی نمائش کے لیے پیش کر دیا، جو اب تک کا سب سے بڑا اور جدید ڈسپلے قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی شہر لاس ویگس میں منعقدہ ایونٹ کے دوران پیش کیے گئے نئے R95H ماڈل میں آڈیو سسٹم کو براہِ راست ڈسپلے کے فریم میں ضم کیا گیا ہے، جبکہ اسکرین کی پیمائش کو خاص طور پر میچ دیکھنے کے لیے ٹیون کیا گیا ہے۔ اس جدید ڈیزائن کا مقصد آواز، تصویر اور اسکرین اسپیس کے درمیان قدرتی اور ہم آہنگ تعلق پیدا کرنا ہے۔
سام سنگ کے مطابق یہ ٹی وی نہ صرف سائز بلکہ امیج کوالٹی اور ساؤنڈ انٹیگریشن کے اعتبار سے بھی ایک نئی مثال قائم کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026