سام سانگ کا زیڈ فلِپ سیریز بند کرنے پر غور
Web Desk
11 July 2026
سام سنگ ٹیکنالوجی کے حوالے سے معتبر معلومات فراہم کرنے والے معروف ٹِپسٹر ‘آئس یونیورس’ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسمارٹ فون بنانے والی دنیا کی بڑی کمپنی سام سنگ اپنی مقبولِ عام ‘گلیکسی زیڈ فلپ’ (Galaxy Z Flip) فولڈ ایبل اسمارٹ فون سیریز کو بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر ‘گلیکسی زیڈ فلپ 8’ اس سیریز کا آخری ماڈل ہو سکتا ہے۔ اس فیصلے کی بڑی وجہ رَیم (RAM) اور دیگر اندرونی پرزہ جات کی بڑھتی ہوئی لاگت بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث کلیم شیل (فلپ اسٹائل) فونز کا منافع کم ہو رہا ہے۔ حال ہی میں موٹرولا نے بھی اپنے ریزر 70 اور 70 الٹرا کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ مہنگے پرزوں کو قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ اوپو، شیاؤمی، ویوو اور آنر جیسی چینی کمپنیاں پہلے ہی مغربی ممالک میں فلپ فونز کی فروخت بند کر چکی ہیں یا انہیں چین تک محدود کر دیا ہے، جس کے بعد اب عالمی مارکیٹ میں صرف سام سنگ اور موٹرولا ہی اس ریس میں باقی ہیں۔ تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اطلاعات فی الحال غیر مصدقہ افواہوں پر مبنی ہیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ سام سنگ اس سیریز کو مستقل بند کرنے کے بجائے گلیکسی زیڈ فلپ 8 کے بعد اس کی پروڈکشن عارضی طور پر روک دے۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026