سام سنگ نے نئے گلیکسی فائیو جی اسمارٹ فونز متعارف کرا دیے
Web Desk
2 April 2026
سیئول/کراچی: اسمارٹ فونز کی دنیا کی معروف کمپنی سام سنگ نے اپنی مقبول ترین ‘A’ سیریز کو اپ گریڈ کرتے ہوئے گلیکسی A57 5G اور گلیکسی A37 5G پیش کر دیے ہیں۔ یہ دونوں فونز سام سنگ کے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹم One UI 8.5 پر مبنی ہیں، جس میں مصنوعی ذہانت (AI) کے ایسے ٹولز شامل کیے گئے ہیں جو اس سے قبل صرف مہنگی ڈیوائسز تک محدود تھے۔
ان ڈیوائسز میں موجود “آسوم انٹیلیجنس” کے تحت صارفین کو وائس ٹرانسکرپشن (آواز کو تحریر میں بدلنا)، اسمارٹ سلیکشن اور فوٹو ایڈیٹنگ کے جادوئی آپشنز ملیں گے۔ کیمرہ کے شعبے میں دونوں ماڈلز 50 میگا پکسل کے طاقتور مرکزی سینسر سے لیس ہیں، جو خاص طور پر رات کے وقت (Night Photography) بہترین نتائج فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
غیر ملکی ہیکرز کا سی ڈی اے پر بڑا سائبر حملہ؛ اسلام آبادیوں کا ٹیکس و بلنگ ڈیٹا ہیک، بحالی کے لیے ایک ماہ کی مہلت
6 July 2026
گوگل میپس میں جلد کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرانے کا امکان
6 July 2026
ٹیلی کام بل سے کسی کی ذاتی زمین اور جائیداد پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا: شزا فاطمہ
6 July 2026
یوٹیوب نے تصاویر پر مبنی انقلابی فیچر متعارف کروا دیا
5 July 2026
مشہور کمپنی کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے 551 فلمیں ہٹانے کا اعلان
4 July 2026
یوٹیوب نے شارٹس فارمیٹ میں نئے فیچر متعارف کرا دیے
3 July 2026
پاکستان میں انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی سہولیات میں نمایاں اضافہ، عالمی درجہ بندی بھی بہتر
3 July 2026
انٹرنیٹ کو بھی بنیادی سروس قرار دینے پر غور، وزارت آئی ٹی کا قانونی جائزہ مکمل
3 July 2026