LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی ریاست آئیڈاہو میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، حملہ آور نے خودکشی کر لی شام اور اردن کا عراقی سرزمین سے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان ایران امریکا کشیدگی میں کمی کیساتھ ہی خام تیل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ چین کا صوبہ گانسو میں سیلاب سے تباہی کی ذمہ داری کے تعین کیلئے تحقیقات کا اعلان یوکرین کا روس میں ڈرون حملہ، 13 سالہ لڑکی ہلاک، 2 شدید زخمی چین کے سٹیل پلانٹ میں دھماکے کی تحقیقات مکمل، 62 افراد ذمہ دار قرار، 7 گرفتار آسٹریا میں جون کے دوران ہیٹ ویوز کے باعث 395 اموات ریکارڈ پیپر لیک اور امتحانات منسوخی: راہول گاندھی کا مودی سرکار سے معافی مانگنے کا مطالبہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں: حنیف عباسی کی سوات میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی: شزہ فاطمہ انتخابات میں کامیابی یا شکست کو جمہوری روایت کے مطابق قبول کیا جانا چاہئے: اختیار ولی خان وزیراعلیٰ سندھ کا بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، نکاسی آب کے اقدامات تیز کرنے کا حکم عمان سے جاری مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے: ایران کی تصدیق ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ایران سے مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے، امریکی صدر

فولڈ ایبل کے بعد اب رولیبل فون؟ سام سنگ کی نئی ڈیوائس نے تہلکہ مچا دیا

Web Desk

1 August 2026

تکنیکی دنیا کی معروف کمپنی سام سنگ کے آئندہ انوویٹو اسمارٹ فونز سے متعلق نئی سنسنی خیز لیکس سامنے آئی ہیں، جن کے مطابق کمپنی سال 2027 کے دوران پانچ مختلف فولڈ ایبل اور نیکسٹ جنریشن فلیگ شپ ڈیوائسز پر کام کر رہی ہے۔ تاہم، ان معلومات کی تاحال کمپنی کی جانب سے سرکاری تصدیق نہیں کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیک ہونے والی ان ڈیوائسز کے کوڈ نیمز ‘کیو نائن بی’ (Q9B)، ‘کیو نائن اے’ (Q9A)، ‘ایچ نائن’ (H9)، اور ‘زیڈ نائن’ (Z9) سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ‘بی نائن’ ممکنہ طور پر گلیکسی زیڈ فلپ 9 (Galaxy Z Flip 9) جبکہ ‘ایچ نائن’ گلیکسی زیڈ فولڈ 9 (Galaxy Z Fold 9) کا کوڈ نیم ہو سکتا ہے، کیونکہ گزشتہ ماڈلز کے کوڈ نیم بالترتیب B8 اور H8 تھے۔

لیک میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ‘کیو نائن اے’ اور ‘کیو نائن بی’ ممکنہ طور پر گلیکسی زیڈ فولڈ 9 الٹرا اور ٹرائی فولڈ 2 (Tri-Fold 2) کے مختلف ورژنز ہو سکتے ہیں۔

ان تمام تر افواہوں میں سب سے زیادہ توجہ ‘زیڈ نائن’ (Z9) کوڈ نیم والی ڈیوائس نے حاصل کی ہے، جس کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ ایک منفرد ٹیبلیٹ نما ڈیوائس ہو سکتی ہے۔ ٹیک ماہرین کے مطابق زیڈ نائن سام سنگ کی پہلی ‘رولیبل ڈسپلے’ (Rollable Display) ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیوائس ہو سکتی ہے، جس میں اسکرین کو فولڈ کرنے کے بجائے رول کیا جا سکے گا۔ سام سنگ نے فی الحال ان لیکس پر کوئی باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا ہے، اس لیے انہیں غیر مصدقہ رپورٹس اور ممکنہ منصوبوں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔