LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز سے متعلق ایران، عمان فریم ورک پر متفق، حتمی منظوری باقی ہے: حسن قشقاوی صدر مملکت نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمی امن کیلئے اہم پیش رفت قرار دیدیا ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر معاہدہ کرنے کے قریب پہنچ گئے: ایگزیوس روسی تیل کی فروخت روکنے کیلئے امریکی سینیٹ میں بل کثرت رائے سے منظور حکومت کا عوام کو ریلیف: پٹرول 2 روپے 2 پیسے فی لٹر سستا مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط میرے لیے اعزاز ہے: وزیراعظم امریکی ہتھیاروں کے ذخائر سے متعلق معلومات افشا ہونے پر ٹرمپ کا تحقیقات کا حکم بلوچستان بلدیاتی انتخابات: 9 اگست کو مختلف وارڈز میں ہونے والی پولنگ ملتوی صدر آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں مشترکہ سلامتی کے نئے باب کا آغاز ہے: سرفراز بگٹی احتجاجی تحریک تیز، ضرورت پڑی تو دھرنا طویل کریں گے: حافظ نعیم الرحمان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: خصوصی نغمہ جاری کر دیا گیا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن کیلئے سنگ میل ہے: احسن اقبال دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، خطے میں امن کی جانب اہم پیش رفت ہے : ترک صدر مکہ دفاعی معاہدہ امن، سلامتی، خوشحالی کی جانب اہم سنگِ میل ہے:سعودی وزیرِ خارجہ

سلمان خان کی پھٹے ہوئے جوتوں میں ویڈیو وائرل، قیمت نے سب کو حیران کردیا

Web Desk

8 April 2026

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی ایک تازہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہے جس میں وہ بظاہر پھٹے ہوئے جوتے پہنے نظر آ رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، وائرل ویڈیو میں اداکار کو ایک پرتعیش گاڑی سے اتر کر فوٹوگرافرز کو پوز دیتے دیکھا گیا، لیکن سب کی توجہ ان کے بوسیدہ جوتوں نے حاصل کر لی۔ مداحوں نے ابتدا میں حیرانی کا اظہار کیا کہ اتنی بڑی شخصیت اس حال میں کیوں ہے، تاہم جلد ہی اس “پھٹے ہوئے فیشن” کی اصل حقیقت نے سب کو چونکا دیا۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ کوئی عام پرانے جوتے نہیں بلکہ عالمی شہرت یافتہ فیشن برانڈ Balenciaga کی “Cowboy” کلیکشن کے مہنگے ترین ڈیزائنر جوتے ہیں۔ اس برانڈ کا خاص اسٹائل ہی یہی ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کو جان بوجھ کر “بوسیدہ اور زیادہ استعمال شدہ” لک دیتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ان انوکھے جوتوں کی قیمت تقریباً ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔ اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر تبصروں کا ایک نیا طوفان آ گیا ہے، جہاں صارفین مہنگے داموں “پھٹا ہوا فیشن” خریدنے پر دلچسپ اور مزاحیہ ردِعمل کا اظہار کر رہے ہیں